1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice

سوتن نامہ یا سوکن نامہ

Discussion in 'Funny Poetry' started by PRINCE SHAAN, Mar 16, 2013.

Share This Page

  1. PRINCE SHAAN
    Online

    PRINCE SHAAN Guest

    [​IMG]

    سوتن نامہ یا سوکن نامہ

    بیگم ، میری بیگم ، میرے دس بچوں کی اماں

    اے راحتِ دل ، راحت جان، راحتِ ارمان
    اے روح کی ٹھنڈک ، میری تسکین کے ساماں
    اے سولہ برس سے میری نگراں، میری درباں
    سو جان سے میں تجھ پہ فدا، اے میری دلدار
    اب دوسری شادی کا ہوں میں تجھ سے طلبگار
    واللہ تیرے پیار میں دیوانہ ہوں اب بھی
    میں میکدہ ناز کا پیمانہ ہوں اب بھی ،
    اس مشعلِ رخسار کا پروانہ ہوں اب بھی
    میں تیرا پرستارِ صنم خانہ ہوں اب بھی ،
    احساس کی چنگاری بجھی اب بھی نہیں ہے
    واللہ محبت میں کمی اب بھی نہیں ہے ،
    پانی میں تیرے آگے اسی طرح بھروں گا
    میں سر تیری چوکھٹ پہ اسی طرح دھروں گا،
    میں تجھ پہ ، ترے حسنِ فروزاں پہ مروں گا
    اے بیوی ، مگر دوسری شادی میں کروں گا،،
    میں تجھ کو بتاتا نہیں کیا اس کا سبب ہے
    تُو مجھ سے نہیں پوچھ کہ سوءِ ادب ہے
    ہاں اتنا یقین تجھ کو دلا دوں میری پیاری
    اے میری دلاری ، اے میری آنکھ کی تاری ،،،
    گھر بھر میں رہے گا تیرا پَلا یونہی بھاری
    سمجھوں گا یوں ہی تجھ کو راج کماری ،،
    وہ دوسری بیگم جو یہاں آئے گی بیگم
    وہ بن کے رہے گی تیری باندی یہاں ہر دَم ،،
    کھانا تیرا دو وقت پکائے گی وہ عورت
    تُو کھائے گی اور تجھ کو کھلائے گی وہ عورت،،،
    لیٹی تو تیرے پاؤں دبائے گی وہ عورت
    آگے تیرے نظریں نہ اُٹھائے گی وہ عورت،،،،
    تم جینا بڑی شان سے اور موج اڑانا
    ملکہ کی طرح سدا اس پہ حکم چلانا ،،
    لیکن میری بیگم میرے چکمے میں نہ آئی
    یہ بات سنی ، دینے لگی وہ میری دہائی،،،
    وہ روئی کہ گھر بھر میں قیامت نظر آئی
    دشنام طرازی ہوئ اور نالہ سرائی،،
    ہاتھوں سے بھی کچھ اپنا ہنر اس نے دکھایا
    کم بخت نے چپل سے بھی گدی کو سہلایا،،،
    ظالم نے سوچا نہیں فنکار ہیں ہم لوگ
    شاعر ہیں ، حسینوں کے پرستار ہم لوگ،،
    ہر لحظہ نئے گل کے طلبگار ہیں ہم لوگ
    ہر تازہ تجلی کے خریدار ہیں ہم لوگ ،،،،
    شاعر ہوں، میں کیا ایک ہی بیوی کو بھروں گا
    کیا سولہ برس بعد بھی شادی نہیں کروں گا،،
    القصہ وہ مردود تو کرتی رہی بک بک
    اور میرے لیے آ گیا وہ روزِ مبارک ،،،،
    میں خود کو سمجھنے لگا شاعر گڈ لک
    اس روز میں مسرور تھا، دلشاد تھا بےشک ،،،
    دوبارہ میرے سر پہ سجایا گیا سہر
    جب عقد ہوا ، بزم میں گایا گیا سہرہ ،،
    جب سولہ برس لوٹ چلی میری جوانی
    دہرائی گئی جب میرے ماضی کی کہانی ،،،،
    انگلی میں پہنائی گئی الفت کی نشانی
    ڈولی میں بٹھائی گئی جب دوسری رانی ،،
    میں راجہ بنا، بزم کا نوشاہ بنا میں
    جب اپنے زمانے کا شہنشاہ بنا میں ،،،،
    کیا عرض کروں میں آپ سے اس بات کی تفصیل
    کچھ اور بھی باتیں ہیں جو کہنی ہیں بہ تعمیل ،،،
    یہ دوسری شادی تھی میرے ذوق کی تکمیل
    لکھی تھی نصیبوں میں میرے ذلت و تذلیل ،،،
    تقدیر نے جو پلٹی جو مقدر کی ہوائیں
    اسی قسم کی آتی تھیں میرے گھر سے صدائیں ،،
    پہلی بیوی :
    تُو میرے گھر میں آ گئی چُڈو
    تُو جگر میرا کھا گئی چُڈو ،،،
    بوٹیاں تیری نوچ کھاؤں گی
    میں کلیجہ تیرا چباؤں گی ،،
    دوسری بیوی :
    تُو کلیجہ چبائے گی میرا
    ٹھہر جا بڈھی یہ حوصلہ تیرا ،،
    پہلی بیوی :
    مجھ کو بڈھی کہا تو کھا لوں گی
    منہ سے تیری زبان نکالوں گی ،،
    ُتو بڑی آئی ، نوجواں خانم
    میں بھی دیکھوں گی آج تیرا دَم
    میرے شوہر پہ کر دیا جادُو
    بن گیا تیرے پیار میں الُو ،،،
    میں بھی پڑھوا کے لاؤں گی شکر
    اور بناؤں گی تجھے بندر ،،
    دوسری بیوی :
    مجھ کو بندر تُو کیا بنائے گی
    اتنا دَم خم کہاں سے لائے گی ،،،
    تجھ پہ منتر پڑھوں گی میں ایسا
    موت آجائے گی تجھے بڑھیا ،،
    پہلی بیوی :
    دیکھ پھر مجھ کو کہتی ہے بڑھیا
    تو حرامڑ ہے کون سی گُڑیا ،،،،،
    آنکھ کے تیرے بہہ گیا پانی
    تجھ کو سوکن بناؤں گی رانی ،،،
    مہترانی بنا کے چھوڑوں گی
    پاؤں دبوا کے تجھ سے چھوڑوں گی ،،،
    دوسری بیوی :
    میرا ٹھوسا دبائے گا پاؤں
    تجھ کو دوں گی میں حسن کی چھاؤں ،،
    دھوپ میں تیرا مردہ ڈالوں گی
    ڈائن بن کے تجھے میں کھا لوں گی ،،،
    پہلی بیوی :
    تُو نظر آتی ہے مجھے چھیلا
    اور چلن بھی ہے کچھ خراب تیرا،،،
    تُو چھلاوہ ہے ، تُو ہوائی ھے
    تیرا دیدہ بہت ہی ہرجائی ہے ،،،
    دوسری بیوی :
    تُو چلن کو اگر کہے گی بُرا
    نوچ ڈالوں گی میں تیری چٹیا ،،،
    تجھ کو چَٹنی بنا کے رکھ دوں گی
    تیری ہستی مٹا کے رکھ دوں گی،،،
    پہلی بیوی :
    ٹھہر مردود میں چکھاؤں مزا
    تُو زبان دراز کر ، تجھے دکھاؤں مزا ،،
    ستیاناس تیرا کرنا ہے
    آج تو مارنا ہے یا مرنا ہے ،،،
    پہلے تیرا صفایا ہو گا آج
    ہوگا پھر دوسرا تماشہ آج ،،،
    آج آئے ذرا میرا شوہر
    مونڈی کاٹ کے لوں اس کی خبر ،،،
    اس کو بھی اب مزا چکھانا ہے
    آج بھالو اسے بنانا ہے ،،،
    رشتہ داروں کو میں بلا لوُں گی
    حوصلے آج سب نکالوں گی ،،،
    دونوں بیویاں:
    اس پہ دونوں کو آگیا غصہ
    یہ جو گتھم ہوئی تو وہ گتھا،،،
    ایک نے دوسری کے بال نوچے
    دوسری نے سجائے اس کے گال ،،
    خوب دکھلائے اپنے اپنے ہاتھ
    تھپڑوں کی ہوئی بڑی برسات ،،،
    اتنے گھونسے چلے، خدا کی پناہ
    اتنے مکے پٹے خدا کی پناہ ،
    میرا حال:
    حضرات ، میرے گھر میں قیامت تھی برپا
    میں گوشہء بیٹھک میں تھا دبکا ہوا بیٹھا ،،
    دل میں میرے دھک دھک تھی، بدن میں میرے رعشہ
    جب مجھ کو نظر آیا میری جان کا خطرہ،،
    تھا پچھلی طرف ایک دریچہ میرے گھر میں
    بھاگا جو وھاں سے ، نہ رکا راہ گزر میں ،،
    اک ماہ مجھے ہو گیا ، میں گھر سے ھوں مفرور
    تقدیر کو تھا یہ بھی تماشہ میرا منظور،،،
    اُف، جان بچاتا ہوا پھرتا ہوں میں مجبور
    افسوس بےباک ،آج یہی ہے تیرا مقدور ،،،،
    پھرتے ہیں مجھے ڈھونڈنے ، کچھ ڈھونڈنے والے
    دو میرے سُسر ، پندرہ میرے سالے ،،،
    لو ساتھیوں میں بھاگ چلا اس محفل سے دور
    میرے سالے ادھرنہ کہیں ہوں میرےحضور

     
  2. Zulfiqar Ali
    Online

    Zulfiqar Ali Guest

    HAhahahahha
    Nice poetry bro....;)
     
  3. PariGul
    Online

    PariGul Guest

  4. ✿ℓ๏ɲ€ℓ¥ ʍµ$Ќąɲ ™✿
    Offline

    ✿ℓ๏ɲ€ℓ¥ ʍµ$Ќąɲ ™✿ ITU Lover
    • 38/49

  5. Danger Avenger
    Offline

    Danger Avenger Legend
    • 36/49

Share This Page