1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

ایک گویا تھا چھپ چھپ کر گاتا تھا

Discussion in 'History aur Waqiat' started by PRINCE SHAAN, Jun 16, 2014.


  1. ایک گویا تھا چھپ چھپ کر گاتا تھا

    حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے زمانے میں ایک گویا تھا چھپ چھپ کر گاتا تھا‘ گانا بجانا تو حرام ہے‘ گا کر وہ اپنا شوق پورا کرتا تھا۔ لوگ اس کو کچھ پیسے دے دیتے تھے۔
    جب وہ بوڑھا ہوگیا آواز ختم ہوگئی تو فاقہ آیا‘ بھوک آئی‘ اب وہ لوگوں سے مایوس ہو کر جنت البقیع میں ایک جھاڑی کے پیچھے بیٹھ گیا اور کہنے لگا‘
    اے اللہ! جب آواز تھی تو لوگ سنتے تھے جب آواز نہ رہی تو سننا چھوڑ گئے۔
    تو سب کی سنتا ہے تجھے پتہ ہے میں ضعیف ہوں‘ کمزور ہوں بیشک تیرا نافرمان ہوں پر اے اللہ! میری ضرورت کو پورا فرما ایسی آواز لگائی ایسی دل سے صدا بلند کی۔
    حضرت عمر رضی اللہ عنہ مسجد میں لیٹے ہوئے تھے آواز آئی کہ میرا بندہ مجھے پکار رہا ہے اس کی مدد کو پہنچو‘ بقیع میں فریادی ہے اس کی فریاد رسی کرو۔
    حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ ننگے پاوں دوڑے دیکھا تو بڑے میاں جھاڑی کے پیچھے اپنا قصہ سنا رہے ہیں جب انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا تو اُٹھ کر دوڑنے لگے۔۔۔
    فرمایا بیٹھو! ٹھہرو! میں آیا نہیں بھیجا گیا ہوں۔
    پوچھا کس نے بھیجا ہے؟
    فرمایا اللہ نے بھیجا ہے تو اس نے آسمان پر نگاہ ڈالی۔
    "اے اللہ! ستر سال تیری نافرمانی میں گزارے تجھے کبھی یاد نہ کیا جب یاد کیا تو اپنے پیٹ کی خاطر یاد کیا تو نے پھر بھی میری آواز پر لبیک کہا۔

    اے اللہ نافرمان کو معاف کردے اور ایسا رویا کہ جان نکل گئی۔
    سبحان اللہ!! بے شک اللہ بڑا غفور الرحیم ھے


    (حیاۃ الصحابہ)

     
  2. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    سبحان اللہ۔۔۔​
     
  3. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Subhan Allah
     
  4. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!


    :mp:​
     
  5. Rahi

    Rahi Legend

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    شکریہ
     
  6. ~Asad~

    ~Asad~ Management

    جزاک اللہ بہت اچھے
     

Share This Page