1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice
  3. Dismiss Notice

شدید گرمی میں خوشی کی خبر


آئی ٹی استاد کی ںئی ایپ ڈاونلوڈ کریں اور آئی ٹی استاد ٹیلی نار اور ذونگ نیٹ ورک پر فری استمال کریں

itustad

Discussion in 'News & Views' started by Net KiNG, Jun 21, 2014.

News & Views"/>Jun 21, 2014"/>

Share This Page

  1. Net KiNG
    Offline

    Net KiNG VIP Member
    • 38/49


    السلام علیکم۔۔
    پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش، موسم خوش گوار ہوگیا
    [​IMG]
    پنجاب میں کئی روز سے جاری گرمی کی کا زور آج اس وقت ٹوٹ گیا جب ابر کرم برس پڑااور صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے کے کئی علاقوں میں آندھی کے ساتھ تیز اور ہلکی بارش نے موسم کو خوشگوار بنادیا دوسری جانب لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے عوام موسم کا لطف اٹھانے گلیوں اور سڑکوں پر نکل آئے۔

    فیصل آباد اور جھنگ میں پہلے تیز آندھی نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کچھ دیر بعد ہی تیز بارش شروع ہوگی۔ گرمی کے ستانے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور خوب دل بھر کر بارش سے لطف اٹھایا۔ قصور اس کے گردو نواح میں بھی موسلادھار بارش نے شہر کو جل تھل کردیا۔ لیہ اور اس کے گرد ونواح میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ۔ نوجوان، بوڑھے اور بچے سبھوں نے شدید گرمی کے بعد ابر کرم کا بھر پور لطف اٹھایا ۔

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی ہلکی بارش نے گرمی کی شدت کو کسی حد تک کم کردیا تاہم کالے بادل ابھی جم کر نہیں برسے البتہ ہلکی بارش سے بھی گرمی شدت میں کمی آگئی جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔
     
  2. UmerAmer
    Offline

    UmerAmer Management
    • 38/49

    wah kiya baat hai
     

Share This Page