1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

"سوچ"

Discussion in 'Urdu Iqtebaas' started by PRINCE SHAAN, Jun 24, 2014.


  1. "سوچ"

    کتیا نے اپنے بچوں کو دودھ پلا کر اپنے سینے سے چمٹا لیا تا کہ وہ سردی کے زور سے بچ جائیں ۔ دروازے کی اوڑ میں اپنے چار بچوں کے ساتھ وہ بالکل محفوظ تھی بچے اپنی چھوٹی چھوٹی آنکھوں کے ساتھ باہر دیکھ رہے تھے اچانک ایک بچے کی نظر باہر ایک اور پلے پر پڑی جو سردی سے ٹھٹھر رہا تھا وہ بیچارہ کسی بدرو میں گر گیا تھا اسی لیے گندے پانی میں نہا چکا تھا ۔
    "اماں"وہ سردی سے مر جائے گا اسے تو اپنے پاس لا کر سینے سے لگا لے تو اسے آرام آ جائے گا ۔۔۔ اس کی ماں نے غراتے ہوئے کہا
    "دیکھتے نہیں وہ گندے پانی سے بھرا ہے اور ہمارے پاس جگہ کہاں ہے"اپنی فکر کر ، دوسرے کے غم میں مت گھل"
    ماں کی یہ بات سن کر وہ پریشان ہو گیا اور پھر یک دم پیچھے کی طرف ہٹ کر ماں سے کہا"تو بھی انسانوں کی طرح سوچتی ہے
    "
    از قلم : سید معصوم شاہ ثاقب۔
     
  2. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    Nice sharing
    keep the posting
     
  3. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Very Nice
    Keepi t up
     

Share This Page