1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

اب آپ جاگ گئے ہیں

Discussion in 'Urdu Iqtebaas' started by PRINCE SHAAN, Mar 18, 2013.

  1. اب آپ جاگ گئے ہیں

    پ کو کئی مرتبہ محسوس ہوتا ہے کہ ایک خاص شخص آپ پر بڑی توجہ دیتا ہے - آپ سے بڑا پیار کرتا ہے - اور آپ کے بغیر نہیں رہ سکتا ...............
    لیکن جیسا کہ بہت سے دوسرے لوگوں کے ساتھ ہوتا آیا ہے ایک روز آپ پر یہ حقیقت کھلتی ہے کہ اس نے تو کبھی بھی آپ کی پرواہ نہیں کی -
    کبھی بھی آپ پر توجہ نہیں دی-
    وہ اب تک آپ کو ذاتی غرض کے لئے استعمال کرتا رہا ہے - اور اس سے فائدہ اٹھا رہا ہے -

    اس احساس سے آپ کا خوبصورت اور سہانا سپنا ٹوٹ جاتا ہے - آپ کو شدید غصہ آتا ہے اور ساتھ ہی ندامت بھی ہوتی ہے کہ میں اب تک الو ہی بنتا رہا ..............

    اب ضرورت اس امر کی ہے آپ فوراً اس جذباتی گڑھے سے نکلیں اور اپنے ٹوٹے ہوئے خواب کی کرچیاں ایک ایک کر کے ملاحضہ کریں -

    اور جان جائیے کہ آپ اب تک سو رہے تھے -

    اگر آپ سو نہ رہے ہوتے تو نہ یہ خواب آتا اور نہ سہانا سپنا اس طرح ٹوٹتا -

    اب آپ جاگ گئے ہیں اور خواب کی حقیقت سمجھ گئے ہیں - اب مہربانی کر کے جاگتے ہی رہیےاور آئندہ ایسے کسی خواب کی توقع مت کیجیے -

    از اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ ٥٧٤

     
  2. :b7dv1y.jpg::b7dv1y.jpg::b7dv1y.jpg:​
     
  3. نمرہ

    نمرہ Management

    nice sharing
     

Share This Page