1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice

بوڑھا شخص

Discussion in 'Library' started by PRINCE SHAAN, Jul 10, 2014.

  1. PRINCE SHAAN

    PRINCE SHAAN Guest


    [​IMG]

    بوڑھا شخص

    وہ بہت مصروف صبح تھی کہ سوا آٹھ بجے کے قریب ایک بوڑھا شخص جو 80 سال کا ہوگا اپنے انگوٹھے کے ٹانکے نکلوانے آیا. اسے 9 بجے کا وقت دیا گیا تھا مگر وہ جلدی میں تھا کہ اسے 9 بجے کہیں اور پہنچنا تھا. میں نے اہم معلومات لیں اور اسے بیٹھنے کیلئے کہا کیونکہ اس کی باری آنے میں ایک گھنٹہ سے ذیادہ لگ جانے کا اندازہ تھا. میں نے دیکھا کہ وہ بار بار گھڑی پر نظر ڈال رہا ہے اور پریشان لگتا ہے. اس بزرگ کی پریشانی کا خیال کرتے ہوئے میں نے خود اسکے زخم کا معائنہ کیا تو زخم مندمل ہوا دیکھ کر اس کے ٹانکے نکال کر پٹی کردی.
    اسی اثناء میں میں نے بزرگ سے پوچھا کہ کیا اسے کسی اور ڈاکٹر نے 9 بجے کا وقت دیا ہوا ہے کہ وہ اتنی جلدی میں ہے؟ وہ بولا کہ اس نے ایک نرسنگ ہوم جانا ہے جہاں اس نے 9 بجے اپنی بیوی کے ساتھ ناشتہ کرنا ہے.
    اس پر میں نے بزرگ سے انکی بیوی کی صحت کے بارے میں پوچھا تو بزرگ نے بتایا کہ اسکی بیوی الزائمر بیماری کا شکار ہونے کے کچھ عرصے کے بعد سے نرسنگ ہوم میں ہے.
    میں نے پوچھا کہ "اگر وہ وقت پر نہ پہنچے تو اسکی بیوی ناراض ہوگی؟"
    بزرگ نے جواب دیا ... وہ تو پچھلے 5 سال سے مجھے پہچانتی بھی نہیں ہے.
    میں نے حیران ہو کر پوچھا "اور آپ اس کے باوجود ہر صبح اپنی بیوی کے ساتھ ناشتہ کرتے ہیں، حالانکہ وہ پہچانتی بھی نہیں کہ آپ کون ہیں؟
    بزرگ نے مسکرا کر جواب دیا ... "درست کہ وہ مجھے نہیں جانتی مگر میں تو اسے جانتا ہوں کہ وہ کون ہے."
    یہ سن کر میں نے بڑی مشکل سے اپنے آنسو روکے گو میرا کلیجہ منہ کو آرہا تھا یہ ہے "سچی محبت" جو نہ جسمانی ہوتی ہے نہ رومانی.

     
    #1
  2. نمرہ

    نمرہ Management

    Joined:
    May 20, 2014
    Messages:
    4,820
    Likes Received:
    5
    very nice sharing
     
    #2
  3. UmerAmer

    UmerAmer Moderator

    Joined:
    Aug 28, 2013
    Messages:
    7,851
    Likes Received:
    17
    Very Nice
    Keep it up
     
    #3
  4. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    Joined:
    Jul 3, 2013
    Messages:
    8,875
    Likes Received:
    6
    بہت خوبصورت دھاگہ پیش کیا ہے۔۔
    اشتراک کرنے کا شکریہ
     
    #4

Share This Page