1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

قرآنی معلومات

Discussion in 'Quran e Kareem' started by PakArt, Jul 13, 2014.

  1. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

    سوال :۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پر لگائی گئی تہمت کا ذکر کونسی سورت میں ہے ؟
    جواب:۔ سورۃ نور میں ۔
    سوال:۔ حضرت عمران کی بیوی نے جو نذر مانی تھی اس کا ذکر کس سورت میں ہے ؟
    جواب:۔ سورۃ اٰل عمران میں۔
    سوال: عورت کو معاوضہ دے کر شوہر سے خلع کر لینے کا ذکر قرآن میں کہاں ہے ؟
    جواب :۔ سورۃ بقرہ میں ۔
    سوال:۔ حدِّ زنا کہاں مذکور ہوئی ؟
    جواب:۔ سورۃ نور میں ۔
    سوال:۔ غیر مدخولہ مطلقہ کے لئے نصف مہر ہے “ اس کا ثبوت کس صورت میں ہے ؟
    جواب:۔ سورۃ بقرہ میں ۔
    سوال:۔ خولہ بنت ثعلبہ جنہوں نے اپنے شوہر کے سلسلہ میں حضوراسے مجادلہ کیا تھا کا تذکرہ کس صورت میں ہے ؟
    جواب:۔ سورۃ مجادلہ میں ۔
    سوال:۔ ”طلاق ثلاثہ جس عورت کو دئے گئے وہ قبل حلالہ شوہر اول کے لئے حلال نہیں ہوسکتی “ یہ مسئلہ کہاں بیان کیا گیا ہے ؟
    جواب:۔ سورۃ بقرہ میں۔
    سوال:۔ حضرت ملکہ سبا کا قصہ ( حضرت سلیمان علیہ السلام ) کے ساتھ کہاں مذکور ہوا ؟
    جواب:۔ سورۃ نمل میں ۔
    سوال :۔ ہجرت کرنے والی مومن عورتوں کو جانچنے نیز انہیں کفار کے سپرد نہ کرنے کا حکم کہاں ہے ؟
    جواب:۔ سورۃ ممتحنہ میں ۔
    سوال:اگر مطلقہ عورت حائضہ ہو تو اس کی عدت ۳ حیض ہیں یہ کس سورہ میں ہے ؟
    جواب:۔ سورۃ بقرہ میں ۔
    سوال:۔ عزیز مصر کی زوجہ کا ذکر کہا ں ہوا؟
    جواب:۔ سورۃ یوسف میں ۔
    سوال:۔ باپ کی بیوی سے نکاح کی حرمت کس سورت میں ہے ؟
    جواب:۔ سورۃ نساءمیں ۔
    سوال:۔ ”حد قذف“کس سورہ میں بیان کی گئی ہے؟
    جواب:۔سورۃنور میں ۔
    سوال:۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ کی جانب اللہ تعالیٰ نے جو وحی بھیجی اس کا بیان کہاںہے؟
    جواب:۔ سورۃ قصص میں ۔
    سوال:۔ مساجد میں جماع کی حرمت کہاں مذکور ہوئی؟
    جواب:۔ سورۃ بقرہ میں ۔
    سوال:۔ غیر حائضہ اور آئیسہ عورتوں کی مدت کہاں بیان کی گئی ؟
    جواب:۔ سورۃ طلاق میں۔
    سوال:۔مسلمین ومسلمات کو کس سورہ میں ہنسی اڑانے سے منع کیا گیا ہے ؟
    جواب:۔ سورۃ حجرات میں
    سوال:دوعورتوں کی گواہی ایک مرد کے برابرکس سورہ میں اس کا بیان ہے ؟
    جواب:۔ سورۃ بقرہ میں ۔
    سوال:اثنائے حیض زوجہ سے جماع کی حرمت کا بیان کس سورہ میں ہے؟
    جواب:۔ سورۃ بقرہ میں۔
    سوال:۔ ابو لہب کی بیوی جہنم میں ہے،یہ کہاں بیان کیا گیا ؟
    جواب:۔ سورۃ لہب (مسد)میں۔
    سوال:۔ مسلمان مردوں کے مشرکہ عورتوں سے اور مسلمان عورتوں کے مشرک مردوں سے نکاح کی حرمت کس سورہ میں ہے؟
    جواب:۔ سورۃ بقر ہ میں۔۴​
     
  2. ~Asad~

    ~Asad~ Management

    عمدہ بہت پیاری شرنگ اپ کا بہت بہت شکریہ مزید کوشش جاری رکھے
     

Share This Page