1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

قرآن مجید اور کتابوں کے آداب

Discussion in 'Quran e Kareem' started by PakArt, Jul 13, 2014.

  1. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

    قرآن مجید اور کتابوں کے آداب​

    مسئلہ:- قرآن مجید پر سونے چاندی کا پانی چڑھانا اور قیمتی غلاف چڑھانا جائز ہے کہ اس سے عوام کی نظروں میں قرآن مجید کی عظمت پیدا ہوتی ہے۔ (عالمگیری ج5 ص285 )

    مسئلہ:- قرآن مجید بہت چھوٹے سائز کا چھپوانا جیسے کہ لوگ تعویذی قرآن چھپواتے ہیں مکروہ ہے کہ اس سے قرآن مجید کی عظمت عوام کی نظروں میں کم ہوتی ہے۔ (عالمگیری ج5 ص284 )

    مسئلہ:- قرآن مجید بہت پُرانا اور بوسیدہ ہوگیا۔ اور اس قابل نہیں رہا کہ اس میں تلاوت کی جائے۔ اور یہ اندیشہ ہے کہ اس کے اوراق ادھر اُدھر بکھر جائیں گے، تو چاہئیے کہ اس کو پاک پکڑے میں لپیٹ کر احتیاط کی جگہ دفن کر دیں۔ اور دفن کرنے میں اُس پر تختہ لگا کر دفن کریں تاکہ قرآن مجید پر مٹی نہ پڑے۔ قرآن پُرانا بوسیدہ ہو جائے تو اس کو جلایا جائے۔ (عالمگیری ج5 ص285 )

    مسئلہ:- قرآن مجید پر اگر توہین کے ارادہ سے کسی نے پاؤں رکھ دیا تو کافر ہو جائے گا۔ (عالمگیری ج5 ص284 ) اور اگر بے احتیاطی غلطی سے پاؤں پڑ گیا۔ تو قرآن مجید کو ادب سے اٹھا کر بوسہ دے اور توبہ کرے۔

    مسئلہ:- کسی نے محض خیرو برکت کیلئے اپنے مکان میں قرآن مجید رکھا ہے اور اُس میں تلاوت نہیں کرتا۔ تو کچھ گناہ نہیں بلکہ اس کی یہ نیت باعثِ ثواب ہے۔ (عالمگیری ج5 ص284 )

    مسئلہ:- لغت اور نحو و صَرف کی کتابوں کو نیچے رکھے اور ان کے اوپر علم کلام کی کتابیں رکھی جائیں۔ ان کے اوپر فقہ کی کتابوں اور حدیثوں رکھی جائیں اور ان کے اوپر تفسیر کی کتابوں کو رکھیں اور سب کتابوں سےا وپر قرآن مجید کو رکھیں۔ اور قرآن مجید کے اوپر کوئی چیز نہ رکھیں۔ بلکہ قرآن مجید جس بکس یا الماری میں ہو اس بکس اور الماری کے اوپر بھی کوئی چیز نہ رکھیں۔ (عالمگیری ج5 ص285 )

    مسئلہ:- جس گھر میں قرآن مجید ہو اس میں بیوی سے صُحبت کرنے کی اجازت ہے جب کہ قرآن مجید پر پردہ پڑا ہو۔ قرآن مجید کی طرف پیٹھ کرنا یا پاؤں پھیلانا قرآن سے اونچی جگہ بیٹھنا سخت خلافِ ادب اور ممنوع ہے۔ (عالمگیری ج5 ص284 )​
     
  2. ~Asad~

    ~Asad~ Management

    عمدہ بہت پیاری شرنگ
     

Share This Page