1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

قرآن کی تلاوت کا ثواب

Discussion in 'Quran e Kareem' started by PakArt, Jul 13, 2014.

  1. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

    قرآن کی تلاوت کا ثواب​

    قرآن مجید پڑھنے اور پڑھانے کے فضائل اور اجر و ثواب بہت زیادہ ہیں اس کے متعلق چند حدیثوں کو پڑھ لو۔ اور ان پر عمل کرکے اجر و ثواب کی دولتوں سے مالا مال ہو جاؤ۔

    حدیث:- رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم میں بہترین شخص وہ ہے جو قرآن مجید پڑھے اور پڑھائے۔ (بخاری ج2 ص752)

    حدیث :- حضور اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو قرآن پڑھنے میں ماہر ہے وہ “کراماً کاتبین“ کے ساتھ ہے۔ اور جو شخص رک رک کر قرآن پڑھتا ہے اور وہ اُس پر شاق ہے یعنی اس کی زبان آسانی سے نہیں چلتی تکلیف کے ساتھ الفاظ ادا ہوتے ہیں اس کے لئے دوگنا ثواب ہے۔ (ابو داؤد ج1 ص212)

    حدیث:- حضور انور صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس کے سینے میں کچھ بھی قرآن نہیں ہے وہ ویرانہ اور اجاڑ مکان کے مثل ہے۔ (ترمذی ج2 ص115)

    حدیث:- رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص قرآن کا ایک حرف پڑھے گا اس کو ایک ایسی نیکی ملے گی جو دس نیکیوں کے برابر ہوگی میں یہ نہیں کہتا کہ الم ایک حرف ہے بلکہ الف ایک حرف ہے اور لام دوسرا حرف ہے اور میم تیسرا حرف ہے۔ مطلب یہ ہے کہ جس نے صرف الم پڑھ لیا تو اس کو تیس نیکیاں ملیں گی۔ (ترمذی ج2 ص115)

    حدیث:- جس نے قرآن مجید پڑھا اور اس کو یاد کرلیا اور اس نے قرآن کے حلال کئے ہوئے کو حلال سمجھا اور حرام کئے ہوئے کو حرام جانا تو وہ اپنے گھر والوں میں سے ایسے دس آدمیوں کی شفاعت کرے گا جن کے لئے جہنم واجب ہو چکا تھا۔ (ترمذی جلد2 ص114)

    حدیث:- حضور اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالٰی عنہ سے دریافت فرمایا کہ نماز میں تم نے کون سی سورہ پڑھی۔ انہوں نے سورہء فاتحہ الحمدللہ رب العلمین پڑھ کر سنائی تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ مجھے اس ذات کی قسم ہے جس کے قبضہء قدرت میں میری جان ہے کہ نہ اس کے مثل توریت میں کوئی سورہ اتاری گئی نہ انجیل میں نہ زبور میں۔ یہ سورہ سبع مثانی ہے اور قرآن عظیم ہے جو مجھے خدا کی طرف سے عطا کیا گیا ہے۔ (ترمذی ج2 ص111)

    حدیث:- حضور اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ۔ شیطان اُس گھر میں سے بھاگتا ہے جس میں سورہ بقرہ پڑھی جاتی ہے۔ اور یہ بھی ارشاد فرمایا کہ تم لوگ دو چمک دار سورتیں سورہء بقرہ اور سورہء آل عمران کو پڑھو کیونکہ یہ دونوں قیامت کے دن اس طرح آئیں گی گویا دو ابر ہیں۔ یا دو سائبان ہیں یا صف بستہ پرندوں کی دو جماعتیں وہ دونوں اپنے پڑھنے والوں کی طرف سے جھگڑا کریں گی۔ یعنی شفاعت کریں گی۔ سورہء بقرہ کو پڑھا کرو کہ اس کا لینا برکت ہے اس کا چھوڑنا حسرت ہے۔ اور اہل باطل اس سورہ کی تاب نہیں لا سکتے۔ (مسلم و مشکوٰۃ ج1 ص184 )

    حدیث:- جو شخص سورہء کہف جمعہ کے دن پڑھے گا اس کے لئے دونوں جمعوں کے درمیان نور روشن ہوگا۔ (مشکوٰۃ ج1 ص189 )

    حدیث:- جو شخص اللہ تعالٰی کی رضا کیلئے سورہ یٰس پڑھے گا۔ اس کے اگلے گناہوں کی مغفرت ہو جائے گی۔ لٰہذا اس کو اپنے مُردوں کے پاس پڑھا کرو۔ (مشکوٰۃ ج1 ص189 )
    اور حضور اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ ہر چیز کیلئے دل ہے اور قرآن کا دل یٰس ہے۔ جس نے سورہ یٰس پڑھی۔ دس مرتبہ قرآن پڑھنا اللہ تعالٰی اس کیلئے لکھے گا۔ (مشکوٰۃ ج1 ص187 )

    حدیث:- رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ قرآن میں تیس آیتوں کی ایک سورہ ہے وہ آدمی کیلئے شفاعت کرے گی یہاں تک کہ اس کی مغفرت ہو جائے گی۔ وہ سورہء ملک ہے۔ (ترمذی ج2 ص113)

    حدیث:- حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ قل ھواللہ احد تہائی قرآن کے برابر اور قل یایھا الکفرون چوتھائی قرآن کے برابر ہے۔ (ترمذی ج2 ص113)
    اور یہ بھی ارشاد فرمایا کہ جو شخص سوتے وقت بچھونے پر داہنی کروٹ لیٹ کر سو مرتبہ قل ھواللہ احد پڑھے قیامت کے دن اللہ تعالٰی اُس سے فرمائے گا کہ اے میرے بندے! اپنی داہنی جانب جنت میں چلا جا۔ (ترمذی ج2 ص113)​
     
  2. ~Asad~

    ~Asad~ Management

    عمدہ بہت پیاری شرنگ اپ کا بہت بہت شکریہ مزید کوشش جاری رکھے
     

Share This Page