1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice

بسم اللہ شریف کی برکت

Discussion in 'Quran e Kareem' started by PakArt, Jul 13, 2014.

Share This Page

  1. PakArt
    Offline

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan
    • 83/98

    بسم اللہ شریف کی برکت

    پیارے مدنی منوں !
    ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بزرگ بسم اللہ کے فضائل و برکات بیان فرما رہے تھے۔ اتفاق سے ایک یہودی لڑکی بھی اس اجتماع میں موجود تھی۔ بسم اللہ شریف کے فضائل سن کر وہ اس قدر متاثر ہو ئی کہ مسلمان ہو گئی۔
    اب ہر وقت اس لڑکی کی زبان پر “ بسم اللہ الر حمٰن الرحیم“ کا وظیفہ جاری ہو گیا۔ وہ ہر وقت ، اٹھتے،بیٹھتے،سوتے،جاگتے،چلتے ، پھرتے، بسم اللہ شریف پڑھنے لگی اس وجہ سے اس کے یہودی ماں باپ بہت ناراض رہنے لگے اور اسے طرح طرح سے ستانے لگے۔ مگر لڑکی اپنی دھن میں مگن رہی آخرکار لڑکی کے گھر والوں نے اس کے قتل کا منصوبہ بنا لیا اور موقع تلاش کرنے لگے۔
    پیارے مدنی منو ! اس لڑکی کا باپ اس ملک کے بادشاہ کا وزیر تھا،بادشاہ کی مہر کی انگوٹھی اس کے پاس رہتی تھی ، ایک دن اس نے بادشاہ کی انگوٹھی اپنی لڑکی کو دی کہ اسے سنبھال کے رکھ لے ، لڑکی نے بسم اللہ شریف پڑھ کر انگوٹھی لے کر جیب میں ڈال لی، رات کو جب وہ لڑکی سو گئی تو اس کے باپ وزیر نے انگھوٹی اس کی جیب سے نکال کر دریا میں پھینک دی ۔ اللہ عزوجل کی قدرت دیکھئے کہ ایک مچھلی نے وہ انگوٹھی نگل لی ، صبح کو ایک ماہی گیر نے جال ڈالا تو اتفاق سے وہی مچھلی جال میں پھنس گئی ، ماہی گیر نے وہ مچھلی لاکر وزیر صاحب کی خدمت میں پیش کردی ، وزیر صاحب نے مچھلی اپنے گھر لاکر لڑکی کو پکانے کے لیے دی ، لڑکی نے بسم اللہ شریف پڑھ کر مچھلی لی ، اور بسم اللہ شریف پڑھ کر اس کا پیٹ چاک کیا تو مچھلی کے پیٹ سے وہ انگوٹھی نکلی ، لڑکی نے بسم اللہ شریف پڑھ کر اسے جیب میں ڈال لیا ، اور مچھلی پکاکر باپ کے سامنے کردی ، کھانا کھانے کے بعد لڑکی کا باپ بادشاہ کے دربار میں جانے لگا، تو منصوبے کے مطابق اس نے لڑکی سے انگوٹھی مانگی لڑکی نے بسم اللہ شریف پڑھ کر انگوٹھی جیب سے نکال کر دے دی ، باپ انگوٹھی دیکھ کر حیران و پریشان ہوگیا ، اس طرح لڑکی کے قتل کا منصوبہ دھرے کا دھرا رہ گیا، اوربسم اللہ شریف کی برکت سے لڑکی کی جان بچ گئی ۔ ( فیضان سنت)
    پیارے مدنی منو ! دیکھا آپ نے ؟ بسم اللہ شریف کی برکت سے دشمن سے حفاظت ہوتی ہے اور اللہ تعالٰی کی رحمت سایہ کرتی ہے لہٰذا ہمیں ہر جائز اور نیک کام سے پہلےبسم اللہ شریف پڑھ لینی چاہیئے-
    سوال : ہمیں ہر جائز و نیک کام سے پہلے کیا پڑھنا چاہئے؟
    جواب : ہمیں ہر جائز و نیک کام سے پہلے بسم اللہ الر حمٰن الرحیم پڑھنا چاہئے۔
    سوالِ: اگر جائز و نیک کام سے پہلے بسم اللہ شریف نہ پڑھی جائے تو کیا فرق پڑے گا؟
    جواب: جس کام سے پہلے بسم اللہ نہ پڑھی جائے اس میں شیطان شامل ہو جاتا ہے۔
    سوال: کیا بسم اللہ شریف پڑھنے سے ہمارے کام شیطان کے شر سے محفوظ ہو جاتے ہیں؟
    جواب: جب بندہ بسم اللہ الر حمٰن الرحیم پڑھتا ہے تو شیطان اس طرح پگھلتا ہے جس طرح سیسہ پگھلتا ہے۔
    سوال: بسم اللہ شریف پڑھنے کی فضیلت کیا ہے ؟
    جواب:میٹھے میٹھے آقا صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں، جو شخص ایک مرتبہ بسم اللہ پڑھتا ہے۔ اللہ تعالٰی اس کے نامہ اعمال میں دس ہزار نیکیاں لکھتا ہے، اس کی دس ہزار برائیاں مٹاتا ہے، اور دس ہزار درجے بلند کرتا ہے۔
    سوال: کیا بسم اللہ شریف پڑھنے سے گناہ معاف ہو جاتے ہیں؟
    جواب: جی ہاں، بسم اللہ شریف کی برکت سے گناہ معاف ہو جاتے ہیں جیسا کہ سرکار مدینہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا، جس نے ایک بار ‘‘بسم اللہ الر حمٰن الرحیم‘‘ کو پڑھا اس کے گناہوں میں سے ایک ذرہ بھی باقی نہیں رہتا۔ ( انیس الواعظین*)
    سوال: بسم اللہ شریف میں کتنے حروف ہیں؟
    جواب: بسم اللہ شریف میں انیس*(19) حروف ہیں۔
    سوال: کیا بسم اللہ شریف لکھنا بھی ثواب کا کام ہے؟
    جواب: جی ہاں، بسم اللہ شریف لکھنا بھی ثواب کا کام ہے اور اس سے گناہ بھی معاف ہوتے ہیں جیسا کہ تاجدار مدینہ صلی اللہ تعا لٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں، جو شخص اللہ عزوجل کی تعظیم کے لئے عمدہ شکل میں ‘‘ بسم اللہ الر حمٰن الرحیم‘‘ لکھے گا اللہ تعالٰی اسے بخش دے گا۔ ( در منثور*)
    سوال: وضو کرتے وقت بسم اللہ شریف کی کیا فضیلت ہے ؟
    جواب: جو اسلامی بھائی وضو کرتے وقت بسم اللہ شریف پڑھ لے گا اس کے سارے بدن کے گناہ دھل جائیں گے۔
    سوال: سواری پر سوار ہوتے وقت بسم اللہ شریف پڑھنے کی کیا فضیلت ہے؟
    جواب: جو اسلامی بھائی جانور ( سواری ) پر سوار ہوتے وقت بسم اللہ اور الحمد اللہ پڑھ لے گا اسے جانور ( سواری) کے ہر قدم پر اس سوار کے حق میں ایک نیکی لکھی جائے گی۔ ( تفسیر نعیمی*)
    سوال: گھر کے دروازے پر بسم اللہ شریف لکھنے کی کیا برکت ہے؟
    جواب: جو اسلامی بھائی گھر کے باہری دروازے ( مین گیٹ) پر بسم اللہ شریف لکھے گا اس کا گھر آفتوں اور مصیبتوں سے محفوظ رہے گا۔
    سوال: کیا حرام و نا جائز کاموں سے قبل بسم اللہ شریف پڑھ سکتے ہیں؟
    جواب: حرام و نا جائز کاموں سے قبل بسم اللہ شریف ہر گز ہرگز نہ پڑھی جائے کہ کفر کا خطرہ ہے جیسا کی فتا وٰی عالمگیری میں ہے ، شراب پیتے وقت، جوا کھیلتے وقت یا چوری کرتے وقت بسم اللہ کہنا کفر ہے۔
    سوال: بسم اللہ شریف پڑھنے کے چند مواقع بیان کیجئے۔
    جواب: بسم اللہ شریف پڑھنے کے چند مواقع درج ذیل ہیں۔
    (1) پانی پیتے وقت (2) کھانا کھاتے وقت (3) دوائی کھاتے وقت (4) سواری پر سوار ہوتے وقت (5) لباس اتارتے وقت (6) تلاوت کرتے وقت (7) وضو کرتے وقت ( 8 ) استنجا خانہ جاتے وقت (9) بالوں میں تیل لگاتے وقت (10) گھر میں جانے سے پہلے اور نکلتے وقت (11) گھر کے دروازے، کھڑکی بند کرتے وقت (12) رات کو سونے سے پہلے برتن ڈھانکتےوقت۔
    اے ہمارے پیارے اللہ عزوجل ہمیں ہر نیک و جائز کام سے پہلے بسم اللہ الر حمٰن الرحیم پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے اور بسم اللہ شریف کی برکتوں سے ہمیں مالا مال فرما اور بسم اللہ الر حمٰن الرحیم کی برکت سے ہمارے گناہ معاف فرما اور ہمیں نیک، متقی، عاشق رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم اور اپنی پسند کا بندہ بنا۔ اور اپنے پیارے محبوب کے میٹھے میٹھے نورانی جلوے دکھا۔

    یارب عزوجل! میں ترے خوف سے روتا رہوں ہر دم
    دیوانہ شہنشاہ مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بنا دے
    صدقے میں مرے غوث(رضی اللہ عنہ) کے تو خواب میں یارب!
    جلوہ مجھے سلطان مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کا د کھا دے
    ٰامین بجا ہ النبی الامین صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم​
    ​​
     
  2. نمرہ
    Offline

    نمرہ Management
    • 38/49

  3. ~Asad~
    Offline

    ~Asad~ Management
    • 36/49

    عمدہ بہت پیاری شرنگ اپ کا بہت بہت شکریہ مزید کوشش جاری رکھے
     

Share This Page