1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice
  3. Dismiss Notice

قرآن المجید فرقان الحمید


آئی ٹی استاد کی ںئی ایپ ڈاونلوڈ کریں اور آئی ٹی استاد ٹیلی نار اور ذونگ نیٹ ورک پر فری استمال کریں

itustad

Discussion in 'Quran e Kareem' started by PakArt, Jul 13, 2014.

Quran e Kareem"/>Jul 13, 2014"/>

Share This Page

  1. PakArt
    Online

    PakArt ITUstad dmin Staff Member
    • 83/98

    قرآن المجید فرقان الحمید​
    پیارے مدنی منو ! اللہ عزوجل نے اپنے بندوں کی ہدایت و راہنمائی کے لئے بعض انبیاء کرام علیہم الصلٰوۃ والسلام پر صحائف اور کتب نازل فرمائیں تا کہ بندے اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کو پہچانیں، ان کے احکام کو جانیں اور اپنی زندگی اللہ و رسول عزوجل و صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی رضا مندی والے کاموں میں گزاریں اور ان کاموں سے اجتناب کریں جو اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کو نا پسند ہیں، ان میں سے چار کتابیں مشہور ہیں۔

    سوال: چار بڑی اور مشہور آسمانی کتابیں کون کون سی ہیں ؟
    جواب : 1۔ توریت شریف 2۔ زبور شریف 3۔ انجیل شریف 4۔ قرآن شریف
    سوال: *توریت شریف کس نبی پر نازل ہوئی ؟
    جواب : توریت شریف حضرت سیدنا موسٰی علیہ الصلوۃ والسلام پر نازل ہوئی ۔
    سوال : زبور شریف کس نبی پر نازل ہوئی ؟
    جواب :* زبور شریف حضرت سیدنا داؤد علیہ الصلوۃ والسلام پر نازل ہوئی ۔
    سوال : انجیل شریف کس نبی پر نازل ہوئی ؟
    جواب : انجیل شریف حضرت سیدنا عیسٰی علیہ الصلوۃ والسلام پر نازل ہوئی ۔
    سوال : قرآن شریف کس نبی پر نازل ہوا ؟
    جواب : قرآن شریف ہمارے پیارے نبی حضرت سیدنا محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا۔
    سوال : کیا تمام آسمانی کتب اور صحائف پر ایمان لانا ضروری ہے ؟
    جواب : جی ہاں ! تمام آسمانی کتب اور صحائف پر ایمان لانا ضروری ہے۔
    سوال : آسمانی کتابوں میں سب سے افضل کتاب کون سی ہے ؟
    جواب :*آسمانی کتابوں میں سب سے افضل کتاب قرآن مجید ہے ۔
    سوال: کیا توریت، زبور وغیرہ دوسری کتابوں پر ہم عمل کر سکتے ہیں؟
    جواب: جی نہیں، قرآن پاک نازل ہونے سے یہ کتابیں منسوخ ہو گئیں اور یہود و نصارٰی نے ان میں تبدیلیاں بھی کر دیں لٰہذا یہ کتابیں اب اپنی اصلی حالت میں موجود نہیں ہیں اور پھر قرآن پاک میں ہمارے لئے سب کچھ ہے تو ہمیں دوسری کتابوں پر عمل کرنے کی ضرورت نہیں۔
    سوال: کیا قرآن مجید اپنی اصلی حالت میں موجود ہے؟
    جواب: جی ہاں، قرآن مجید اپنی اصلی حالت میں موجود ہے۔
    سوال: کیا قرآن مجید کے بعد کوئی آسمانی کتاب نازل ہو گی؟
    جواب: جی نہیں، قرآن پاک اللہ تعالٰی کی آخری کتاب ہے۔
    سوال: قرآن مجید کیا ہے؟
    جواب: قرآن مجید اللہ تعالٰی کا کلام ہے، جو آخری نبی حضرت سیدنا محمد مصطفٰے صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم پر نازل ہوا۔
    سوال: قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ کس نے لیا ہے؟
    جواب: قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ اللہ تعالٰی نے لیا ہے۔
    سوال: اگر کوئی شخص قرآن مجید کو محفوظ نہ مانے یا یوں کہے کہ اس میں سے کچھ پارے یا سورتیں یا آیتیں یا الفاظ امیر المؤ منین سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ یا دیگر صحابہ کرام علیہم الرضوان نے نکال دئیے ہیں اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
    جواب: جو کوئی قرآن مجید کے بارے میں ایسا عقیدہ رکھے وہ کافر ہے۔
    سوال: قرآن پاک کا نزول جس کے مطابق سرکار مدینہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم احکامات صادر فرماتے کتنے عرصہ میں ہوا؟
    جواب: تقریبًا تیئس (23) سال میں ضرورت کے مطابق تھوڑا تھوڑا نازل ہوتا رہا۔
    سوال: مکی سورتوں اور مدنی سورتوں میں کیا فرق ہے؟
    جواب: مکی سورتوں جو ہجرت سے پہلے نازل ہوئیں ان کو مکی سورتیں کہتے ہیں اور وہ سورتیں جو ہجرت کے بعد نازل ہوئیں ان کو مدنی سورتیں کہتے ہیں۔
    سوال: سرکار مدینہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں کون سا فرشتہ قرآن پاک کی آیات لے کر حاضر ہوتا تھا؟
    جواب: سرکار مدینہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حضرت جبرائیل علیہ السلام قرآن پاک کی آیات لے کر حاضر ہوتے تھے۔
    سوال: تاجدار مدینہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم پر پہلی وحی کہاں نازل ہوئی؟
    جواب: تاجدار مدینہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم پر پہلی وحی غار حرا میں نازل ہوئی، جسے جبل نور کہتے ہیں۔
    سوال: قرآن شریف میں کتنے پارے ہیں؟
    جواب: قرآن شریف کے تیس (30) پارے ہیں۔
    سوال: قرآن شریف میں کل کتنی سورتیں ہیں؟
    جواب: قرآن شریف میں کل 114 سورتیں ہیں۔
    سوال: قرآن شریف کس زبان میں نازل ہوا؟
    جواب: قرآن شریف عربی زبان میں نازل ہوا۔
    سوال: کون سی تعلیم حاصل کرنا سب سے افضل ہے؟
    جواب: قرآن شریف کی تعلیم حاصل کرنا سب سے افضل ہے۔
    اے ہمارے پیارے اللہ عزوجل! ہمیں قرآن مجید کا ادب و احترام کرنے اس کی تعلیمات کو عام کرنے، اس کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرما اور ہمیں قرآن پاک کی برکتوں سے مالا مال فرما۔
    یارب! یہ دعا عطار کی ہے، جب تک زندہ دنیا میں رہے
    محبوب صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی سنت عام کرے، یہ دین کا ڈنکا بجاتا رہے۔
    آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم۔​​
     
  2. نمرہ
    Offline

    نمرہ Regular Member
    • 38/49

    jazak Allah very nice sharing
     
  3. ~Asad~
    Offline

    ~Asad~ Regular Member
    • 36/49

    عمدہ بہت پیاری شرنگ اپ کا بہت بہت شکریہ مزید کوشش جاری رکھے
     

Share This Page