1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

فضیلت سورہ اخلاص

Discussion in 'Quran e Kareem' started by PakArt, Jul 13, 2014.

  1. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

    '' فضیلت سورہ اخلاص ''​
    سورہ '' قل ھواللہ '' نسبت اللہ کی ہے ۔ (فر)
    ہر ایک چیز کو نسبت ہے اور خدا کو نسبت '' قل ھواللہ احد '' ہے (ط)
    ایک بار یہود وکفار قریش نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالٰی کا نسب پوچھا تو آپ نے انھیں سمجھادیا کہ نسب مخلوق کو ہوتا ہے خالق کو نہیں اور خدائے تعالی کا نسب سے پاک ‘ہونا '' قل ھواللہ احد '' میں بیان ہچکا ہے چناچہ اس سورۃ کے درمیان یہ آیت وارد ہوئی ''لم یلد ولم یولد'' نہ اس نے کسی کو جنا اور نہ کسی سے جنا گیا ۔
    سورہ قل ہواللہ احد قرآن کی ایک تہائی کے برابر ہے (م حم )
    لیکن قرآن کی ایک تہائی پڑھنے میں جس قدر ثواب ملے اتنا ثواب ایک قل ہواللہ کے پڑھنے میں ملتا ہے ۔
    جوکوئی قل ہواللہ تین مرتبہ تلاوت کرے تو گویا اس نے پورا قرآن پڑھ لیا ۔ (عق)
    جس شخص نے قل ہواللہ احد اپنے ایسے مرض میں پڑھی جس میں وہ مریگا اس کو قبر میں عذاب نہ کیا جائے گا اور ضغطہ قبر سے امن میں رہے گا اور قیامت کے دن اس کو فرشتے اپنے ہاتھوں پر اٹھائیں گے یہاں تک کہ پہنچائیں گے اس کو صراط سے بہشت تک ۔ (طبرانی اوسط )
    جس نے سورہ قل ہواللہ احد پڑھی گویا اس نے تہائی قرآن پڑھ لیا (حم)
    اللہ نے قرآن کے تین حصہ کئے ہیں اور قل ہواللہ احد کو ان جزوں میں ایک جزو کیا ہے ۔ (م)
    ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جمع ہو میں اب تم پر قرآن کی تہائی تلاوت کروں گا تو جولوگ جمع ہونے والے تھے جمع ہوگئے اور رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکلے اور سورہ قل ہواللہ احد تلاوت کی پھر اندر تشریف لے گئے (ت)
    کیا عاجز ہے ایک تم میں سے کہ پڑھے ایک رات میں ایک تہائی قرآن عرض کئے کیسا پڑھا جاوے ۔ایک تہائی فرمایا کہ قل ہو اللہ احد برابر تہائی قرآن کی ہے روایت کیا اس کو (مسلم ) (ہدایتہ التر تیل تسلاوۃ التاویل )
    والسلام جگنو ​​
     
  2. نمرہ

    نمرہ Management

    subhan Allah very nice
     
  3. ~Asad~

    ~Asad~ Management

    عمدہ بہت پیاری شرنگ اپ کا بہت بہت شکریہ مزید کوشش جاری رکھے
     

Share This Page