1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

سگریٹ نوشی کا ایک ناقابل یقین نقصان

Discussion in 'IT News' started by waqas mughal, Jul 18, 2014.

  1. واشنگٹن (نیوز ڈیسک) سائنسدانو ںکا کہنا ہے کہ سگریٹ نوش افراد میں خود کشی کا رجحان زیادہ پایا جاتا ہے کیونکہ نکوٹین ایسے ذہنی مسائل پیدا کردیتی ہے کہ جو سگریٹ کے عادی افراد کو زندگی ختم کرنے کی طرف مائل کرتے ہیں۔ اس سے پہلے یہ سمجھا جاتا تھا کہ نفسیاتی بیماریوں کا شکار افراد عام طور پر سگریٹ نوش بھی ہوتے ہیں۔ اس لئے سگریٹ نوشی اور خود کشی میں تعلق پایا جاتاہے مگر اب یہ ثابت ہوگیا ہے کہ دراصل سگریٹ میں پائی جانے والی نکوٹین اور دیگ مرکبات ذہنی بیماریاں بھی پیدا کرتے ہیں جو خودکشی کے خدشات کو بڑھادیتی ہیں۔ واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں سگریٹ پر پابندیاں لگانے اور نہ لگانے والی امریکی ریاستوں میں خود کشی کی تعداد اور رجحان کا تقابلی مطالعہ کیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جن ریاستوں میں سگریٹ پر بھاری ٹیکس لگایا گیا تھا اور عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی تھی ان میں خودکشی کی شرح قومی اوسط سے 15 فیصد تک کم ہوچکی ہے۔ یونیورسٹی کے سائیکاٹری ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر رچرڈ کا کہنا ہے کہ یہ ثابت ہوگئی ہے کہ سگریٹ نوشی خودکشی کے اہم اسباب میں سے ایک ہے۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے ”نکوٹین اینڈ ٹوبیکو ریسرچ“ میں شائع ہوئی ہے۔
     
  2. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Very Nice
    Keep it up
     
  3. نمرہ

    نمرہ Management

    nice sharing
     
  4. Rahi

    Rahi Legend

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    بہت عمدہ ، اچھی شئیرنگ ہے، شکریہ
     
  5. Ali baba

    Ali baba Well Wishir

    بھت عمدہ شیئرنگ ہمارے ساتھ شیئر کرنے کا شکریہ
     
  6. ~Asad~

    ~Asad~ Management

    بہت عمدہ مزید انتظار رہے گا
     

Share This Page