PayWao.com
for Help sms on 0304-9399939
  1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

گڑ کے حیرت انگیز کمالات

Discussion in 'General Knowledge' started by نمرہ, Jul 20, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Management

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!


    معالج کی ہدایات کے باوجود اگر آپ شوگر یا مٹھائی کھانا نہیں چھوڑ سکتے تو یہ وقت ہے کہ آپ خود کو ایک صحت مند انتخاب کی جانب موڑ لیں اور وہ ہے گڑ۔ یہ گنے کا رس لے کر اسے اچھی طرح پکا کر بنایا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گڑ، چینی کا قریب ترین بدل ہے، جسے آپ بالکل چینی کی طرح استعمال کر سکتے ہیں بلکہ گڑ، چینی کی نسبت زیادہ فوائد کا حامل ہے۔ یہاں ہم آپ کو گڑ کے چند اہم ترین طبی فوائد کے بارے میں آگاہ کریں گے۔
    قبض کش: گڑ کا استعمال اندرونی نظام کو متحرک کرکے قبض سے نجات دلاتا ہے۔ گڑ نظام انہضام کو متحرک کر دیتا ہے، اسی لئے متعدد افراد کھانے کے بعد گڑ ضرور استعمال کرتے ہیں۔
    آئرن: گڑ آئرن کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، اور گڑ کی اس اسی خوبی کے باعث اس کا رنگ گہرا خاکستری ہوتا ہے۔ آئرن ہمارے جسم کے لئے نہایت ضروری ہے کیوں کہ اس سے خون کی کمی نہیں ہوتی۔
    منرلز: مائیکرونیوٹرنٹس انسانی جسم کی ضرورت ہوتے ہیں، جن کی وجہ سے ایک انساف متعدد نفسیاتی افعال سرانجام دیتا ہے، اور گُڑ ایسے مائیکرونیوٹرنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔
    جگر کی صفائی: کیا آپ اپنے جسم کے زہریلے (نقصان دہ) مادوں کا اخراج چاہتے ہیں تو گڑ کا استعمال کریں۔ گڑ آپ کے جگر کی صفائی کرکے پیشاب کے نظام کو مکمل طور پر درست رکھتا ہے۔
    عام بیماریوں کا علاج: گڑ کھانسی، آدھے سرکا درد، پیٹ کا اپھارا وغیرہ جیسی عام بیماریوں میں بھی اکسیر کا کام دیتا ہے۔
    قوت مدافعت: مختلف انفیکشنز اور بیماریوں سے لڑنے کے لئے انسانی جسم قوت مدافعت کے نظام پر انحصار کرتا ہے۔ گڑ اینٹی آکسائیڈینٹس، زنک اور سلینیم سے بھرپور ہوتا ہے، جو قوت مدافعت کے نظام کو بہتر بناتا ہے۔​
     
  2. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Very Nice
    Keep it up
     
  3. Rahi

    Rahi Legend

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    اچھی شئیرنگ ہے آپ نے تو مشکل ہی آسان کردی، شکریہ
     
  4. naponnamja

    naponnamja Superior Member

Share This Page