1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

چینی کمپنی نے سستااور حیران کن سمارٹ فون م&#15

Discussion in 'Mobile Phone Reviews and Prices' started by نمرہ, Jul 21, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Supper Moderator

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!


    چین کی ایک کمپنی نے دنیا کا پہلا ہولوگرافک سمارٹ فون متعارف کروانے کا دعوی کر دیا۔ ایسٹر ٹیکے 1 نامی یہ سمارٹ فون بیجنگ میں پیش کیا گیا، جس میں سامنے لگے چار کیمروں کی وجہ سے ہولوگرافک (خود نوشتہ) تصویر بنتی ہے، جو انسانی آنکھ کی حرکت کو راستہ دیتے ہوئے تھری ڈی عکس بنا دیتی ہے۔ کیمرہ ہاتھوں کی لکیروں کو شناخت کرتے ہوئے ہوا میں ہی فون کو کھولنے یا بند کرنے کی سہولت بھی دے گا۔ اس فون میں 5.5انچ 1080پی سکرین، 13میگا پکسل کیمرہ، 32جی بی میموری اور 2گیگا ہٹز کا پروسیسر اور 2جی بی کی ہی ریم نصب ہے۔ سیاہ اور سفید رنگوں میں دستیاب اس فون کا ایک ماڈل 18کلو سونے میں لپٹا ہے۔ مذکورہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیو می ہونگ کا کہنا ہے کہ کمپنی نے اس ایجاد کے لئے لاکھوں ین کی سرمایہ کاری کی ہے۔ واضح رہے کہ دنیا میں پہلا ہولوگرافک فون متعارف کروانے کے دعوے پر ٹیکنالوجی کی دنیا سے وابستہ کمپنیاں اور افراد مسلسل تنقید بھی کر رے ہیں۔ مثال کے طور پر ناقدین کا کہنا ہے کہ اس فون میں تھری ڈی کی سہولت دی گئی ہے، جو پہلے ہی متعدد فونز میں دستیاب ہے۔​
     
  2. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Very Nice
    Keep it up
     
  3. Rahi

    Rahi Legend

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    بہت عمدہ ، اچھی شئیرنگ ہے، شکریہ
     
  4. Smart Azhar

    Smart Azhar Guru Member

    بہت زبردست فون ہے
     

Share This Page