1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice

کروڑوں کا مالک ’بھکاری ‘ سعودی عرب میں پکڑا گ&

Discussion in 'Baat Cheet' started by نمرہ, Jul 23, 2014.

Share This Page

  1. نمرہ
    Offline

    نمرہ Management
    • 38/49

    ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں بھیک مانگنا ایک منافع بخش پیشہ بن گیاہے اور خاص طورپر رمضان المبارک میں لوگ سخاوت سے مانگنے والوں کوحسب توفیق رقم دیتے ہیں ، پاکستان کی طرح پیشہ ور بھکاری زیادہ سے زیادہ مال بنانے مکہ اور مدینہ بھی پہنچ گئے ہیں ۔
    اسی طرح کے ایک بھکاری کو سعودی پولیس نے بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کیا ہے لیکن یہ بھکاری کوئی عام نہیں تھابلکہ اِن صاحب کے بینک اکاو¿نٹ میں 12 لاکھ سعودی ریال ہیں اور وہ ایک مہنگی جیپ کے مالک ہیں جس پر وہ سواری کرتے ہیں۔
    پولیس نے گرفتار شخص کا نام ظاہر نہیں کیا ہے تاہم پولیس کے مطابق یہ قریبی خلیجی ملک کا باشندہ ہے اور سعودی عرب سیاحتی ویزے پر اپنی اہلیہ اور تین بچوں کے ہمراہ آیا تھاجو اہلِ خانہ کے ہمراہ مغربی شہرنبع میں ایک عالی شان اپارٹمنٹ میں رہ رہا تھا۔
    سعودی اخبار عکاظ کے مطابق پولیس کے ترجمان کرنل فہد الغنن نے بتایاکہ اس کے پاس سے نقدرقم اور بینک کی کچھ رسیدیں برآمد کرلی گئی ہیں ، وہ ایک عالی شان فرنشڈ اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھا۔
    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ایک عرب خاتون کو گرفتار کیا ہے جس نے مکہ کی مسجدالحرام سے بلیڈ کے ذریعے 60 ہزار ریال، 12000 ریال کا سونا اور 25 موبائل فون چوری کیے۔
    پولیس نے اس عورت کی قومیت ظاہر نہیں کی تاہم کہا کہ اس عورت نے کیمرے، موبائل بیٹریز اور بیگ بھی چوری کیے۔
    مسجدالحرام کی سکیورٹی کے انچارج عبدالکریم الزہرانی کا کہنا ہے کہ اس عورت کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اُنہوںنے عورت کوبلیڈ کے ذریعے جیبیں کاٹتے دیکھا۔اُنہوں نے بتایاکہ قریبی ہوٹل میں تلاشی کے دوران پانچ کیمرے اور 11 خواتین کے بیگ بھی برآمد کیے گئے ۔
     
  2. PakArt
    Offline

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan
    • 83/98

  3. waqas mughal
    Offline

    waqas mughal Guest

  4. ✿ℓ๏ɲ€ℓ¥ ʍµ$Ќąɲ ™✿
    Offline

    ✿ℓ๏ɲ€ℓ¥ ʍµ$Ќąɲ ™✿ ITU Lover
    • 38/49

    Ye GhupShup section hy sis Ap ne galat section mein post Ki
    ager ap kaho to thread ko move kia jae ga
     

Share This Page