1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

دانتوں کے درد سے نجات کے لئے گھریلو ٹوٹکے

Discussion in 'Gharelu Totkay' started by نمرہ, Jul 27, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Management

    دانتوں کا درد کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے اور بسا اوقات یہ ممکن نہیں ہوتا کہ آپ فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس جا سکیں ایسی صورت میں آپ بس باورچی خانے میں جائیں اور مندرجہ ذیل اشیاءمیں سے کوئی ایک استعمال کر لیں ،درد دفع ہوجائے گا۔
    - ایک گلاس پانی میں ایک چمچ نمک حل کر کے اس سے اچھی طرح کلیاں کریں اس طرح درد ،مسوڑھوں کی سوجن اور منہ کی بد بو ختم ہوجائے گی۔
    - کالی مرچ کو پیس کر چند قطرے پانی ڈال کر پیسٹ بنا لیں اور اسے درد والی جگہ پر لگا لیں۔
    - لہسن کی ایک آدھ گٹھی چبانے سے بھی دانت کا درد دفع ہو جائے گا۔اس کا نمک کے ساتھ پیسٹ بنا کر بھی متاثرہ جگہ پر لگا یا جاسکتا ہے۔
    - دانت کے درد کیلئے لونگ سے بہتر حل شاید ہی کوئی ہو متاثرہ دانت پر لونگ رکھ کرمنہ کو کچھ دیر بند رکھیں، آپ لونگ اور ذیتون کے تیل کا پیسٹ بنا کر بھی متاثرہ جگہ پر لگا سکتے ہیں یا پھر لونگ کا تیل روئی میں بھیگو کر اسے دانت پر رکھ سکتے ہیں۔
    - پیاز کو چبانے یا دانتوں میں رکھنے سے بھی درد کم ہو جاتا ہے کیونکہ یہ جراثیموں کو ختم کرتا ہے۔
    - روئی کو بھگو کر اس پر تھوڑا سا بیکنگ سوڈا لگا لیں اور متاثرہ جگہ پر دانتوں میں رکھیں۔
    - دانتوں سے خون آنے اور مسوڑوں کی سوجن کیلئے ہینگ کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔چٹکی بھر ہینگ کو کھوڑ میں ڈالیں یا لیمن جوس کے ساتھ پیسٹ بنا کر متاثرہ جگہ پر لگا لیں۔​
     
  2. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

  3. Rahi

    Rahi Legend

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    بہت خوب، اس سلسلے کو جاری رکھیں، شکریہ
     

Share This Page