1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice

گھی کا خالص پن جانچنے کے آسان گھریلو طریقے

Discussion in 'Gharelu Totkay' started by نمرہ, Jul 27, 2014.

Share This Page

  1. نمرہ
    Offline

    نمرہ Management
    • 38/49

    اسلام و علیکم
    یہ لنک دیکھنے کے لیے آپ کی
    10
    پوسٹ ہونا ضروری ہیں آپ نے ابھی تک
    0
    پوسٹ کی ہیں
    آج لوگوں کی اکثریت روزمرہ کی سرگرمیوں سے اکتاہٹ کا شکار ہے اور کسی ایسی چیز کی ضرورت مند ہے، جو انہیں معقول انرجی فراہم کرے اور اگرکہیں یہ چیز گھر پر بنی ہو تو اس کے کیا ہی کہنے۔ دیسی گھی ایک ایسی چیز ہے، جو خالصتاً گھرپر بنانے والا آئٹم ہے۔ دیسی گھی خالص دودھ کا آخری نتیجہ ہوتا ہے، یعنی بہت زیادہ خالص اور طاقت وار ہوتا ہے۔ لیکن افسوس! دور جدید میں اس گھی کو بھی ملاوٹ نے یوں جکڑ لیا ہے کہ آج خالص دیسی گھی کا تو سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ مارکیٹ میں دو اقسام کے گھی دستیاب ہےں، پہلے صرف دیسی گھی ہوتا تھا اور آج بناسپتی گھی بھی دستیاب ہے، جو سبزیوں کے تیل سے بنایا جاتا ہے۔ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ آج مارکیٹ میں خالص گھی دستیاب نہیں، اور ہمارے لوگوں کی اکثریت جعلی گھی کی نشاندہی کی اہلیت نہیں رکھتی، تو پریشانی کی کوئی بات نہیں، یہاں ہم آپ کو خالص گھی کی چیکنگ کے چند طریقے بتائے دیتے ہیں۔
    ٭ خالص پن چیک کرنے کے لئے تھوڑا سا گھی ٹیسٹ ٹیوب (شیشے کی نالی) میں ڈال کر اس میں نائٹرک ایسڈ nitric acid کے چند قطرے ٹپکا دیں، جس کے بعد بغور دیکھیں اگر گھی نے اپنا رنگ بدل لیا تو یہ خالص نہیں۔
    ٭ گھی میں موجود منرل کے معیار کو چیک کرنے کے لئے اس میں پوٹاشیم ہائیڈروآکسائیڈ potassium hydroxide ملائیں۔ آدھا گھنٹے بعد اس محلول کو پانی میں ڈال دیں تو پانی کا گدلہ پن گھی کے منرلز کے معیار کا پتہ دے گا۔
    ٭ گھی کا خالص پن چیک کرنے کے لئے آپ کو ہائیڈروکلورک ایسڈ اور 2 فیصد فیرفرول الکوحلfurfurol solution in alcohol کی ضرورت ہے۔ ٹیسٹ ٹیوب میں 5 ملی لیٹر گھی ڈال کر اسے پگھلا لیں، بعدازاں اس میں ہائیڈروکلورک ایسڈ اور فیرفرول الکوحل شامل کر دیں، اگر گھی نے اپنا رنگ بدل لیا تو یہ خالص نہیں ہے۔
    یہ کیمیکلز آپ کسی بھی کیمیکل سپلائی کی دکان سے مل سکتے ہیں لیکن انھیں استعمال کرتے ہوئے ہاتھوں پر داستانے ضرور پہنیں اور کوشش کریں کہ یہ آپ کی جلد کو نہ چھو ئیں .​
     
  2. PakArt
    Offline

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan
    • 83/98

  3. Net KiNG
    Offline

    Net KiNG VIP Member
    • 38/49

  4. Rahi
    Offline

    Rahi Legend
    • 36/49

    Bahut Umda Hay, Shukria.
     

Share This Page