1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

نعتِ رسولِ مقبول

Discussion in 'Hamd-o-Naat' started by نمرہ, Aug 4, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Management

    نعتِ رسولِ مقبول

    تصوّرات میں جب بھی وہ نام آتا ہے
    زباں پہ پہلے درود و سلام آتا ہے

    یہ میرے واسطے عظمت ہے تاجِ شاہی ہے
    تمہارے ساتھ غلاموں میں نام آتا ہے

    جنہیں ہے آپ سے نِسبت اگر محبت ہے
    سلام پڑھتے ہیں، اُن پر سلام آتا ہے

    خیالِ جاں ہی نہیں ہے خیالِ نفس کہاں
    عروجِ عشق میں ایسا مقام آتا ہے

    ہو اِتّباعِ محمد، تو دِین کامل ہے
    پھر اسکے بعد ہی قصّہ تمام آتا ہے

    ہوں مدحِ خوانِ محمد، ترا کرم مولا
    خیالِ غیب سے سارا کلام آتا ہے

    پلائیں شمس! کوثر سے کچھ مزہ تب ہے
    سُنا ہے روز ہی گردِش میں جام آتا ہے
     
  2. mehwish

    mehwish Well Wishir

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!



    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

     
  3. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    subhanallah
     
  4. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan


    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

     
  5. ~Asad~

    ~Asad~ Management

    عمدہ بہت پیاری شرنگ اپ کا بہت بہت شکریہ
     

Share This Page