1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

عزت والا کون؟

Discussion in 'Library' started by نمرہ, Aug 12, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Management

    خلیفہ ہارون رشید کے دو بیٹے تھے، امین اور مامون، امام کسائی کے شاگرد تھے۔ایک مرتبہ استاد اپنی مجلس سے اُٹھے تو دونوں بھائی جلدی سے استاد کو جوتے پکڑانے کے لیے لپکے ۔دونوں میں تکرار ہو گئی کہ کون استاد کو جوتے پیش کرے۔
    بالآخر دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کی دونوں ایک ایک جوتا پیش کر دیں۔ جب ہارون رشید کو اس قصے کا پتہ چلا تو اس نے امام کسائی کو بلایا۔جب وہ آئے تو ہارون رشید نے کہا: لوگوں میں سب سے عزت والا کون ہے؟
    امام کسائی نے کہا: میری رائے میں امیر المومنین سے زیادہ عزت والا کون ہو سکتا ہے!
    خلیفہ نیے کہا: عزت والا تو وہ ہے کہ جب وہ اپنی مجلس سے اٹھے تو خلیفہ کے دونوں صاحب زادوں میں اس بات پر جھگڑا ہو کہ ان میں سے کون استاد کو جوتے پہنائے۔امام کسائی نے سوچا کہ شاہد خلیفہ اس بات پر ناراض ہوا ہے لہذ اپنی صفائی پیش کر نے لگے۔
    ہارون رشید نے کہا سنیے!اگر آپ نے میرے بیٹوں کو اس ادب واحترام سے روکا تو میں آپ سے سخت ناراض ہو جاؤں گا۔ اس کام سے ان کی عزت ووقار میں کمی نہیں ہوئی بلکہ اس میں اضافہ ہوا ہے اور ان کے اندر چھپی ہوئی فرست کا اظہار ہوا ہے کہ وہ کتنے عقلمند اور دانا ہیں۔
    سنیے!!! خواہ کوئی شحص کتنا ہی عمر، علم یا مرتبے میں بڑا کیوں نہ ہو ، تین افرد کے سامنے بڑا نہیں ہوتا۔؛قاضی ، استاد اور اپنے والدین کے سامنے۔۔۔
    (سنہرے اوراق،از عبدالملک مجاہد)​
     
  2. Silentking

    Silentking Guest

    Nice sharing
     
  3. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Very Nice
    Keep it up
     

Share This Page