1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

لبِ قاتل پہ نام کِس کا ہے

Discussion in 'News & Views' started by PRINCE SHAAN, Aug 14, 2014.


  1. [​IMG]

    لبِ قاتل پہ نام کِس کا ہے

    مِرے سِوا سرِ مقتل مقام کِس کا ہے
    کہو کہ اب لبِ قاتل پہ نام کِس کا ہے

    یہ تخت و تاج و قبا سب اُنہیں مبارک ہو
    مگر، یہ نوکِ سناں احترام کس کا ہے



    تمہاری بات نہیں، تم تو چارہ گر تھے مگر
    یہ جشنِ فتح، پسِ قتل عام کِس کا ہے



    ہماری لاش پہ ڈھونڈو نہ اُنگلیوں کے نِشاں
    ہمیں خبر ہے عزیزو! یہ کام کِس کا ہے



    فنا کے ہانپتے جھونکے ہَوا سے پُوچھتے ہیں
    جبینِ وقت پہ نقشِ دَوام کِس کا ہے



    تمھاری بات تو حرفِ غلط تھی، مِٹ بھی گئی
    اُتر گیا جو دِلوں میں، کلام کِس کا ہے



    وہ مُطمئن تھے بہت، قتل کر کے مُحسن کا
    مگر یہ ذکرِ وفا، صبح و شام کِس کا ہے



    محسن نقوی

    [​IMG]

     
  2. نمرہ

    نمرہ Management

    nice sharing
     
  3. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Very Nice
    Keep it up
     

Share This Page