1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

لیموں کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آپ کو معلوم &#

Discussion in 'Health & Diet' started by نمرہ, Aug 14, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Management

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!


    ) لیموں قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے۔ لیموں دیکھنے میں ننھا سا نظر آتا ہے لیکن بے شمار فوائد کی وجہ سے یہ تمام پھلوں اور سبزیوں میں ممتاز حیثیت رکھتا ہے۔ اپنی افادیت کے باعث لیموں کا استعمال زمانہ قدیم سے آج تک جاری ہے۔ پاکستان بھارت، جزائر اور جنوبی یورپ کے ملکوں میں لیموں بکثرت پیدا ہوتا ہے۔ لیموں وٹامن سی کا خزانہ ہے، اس کے علاوہ اس میں وٹامن بی، کیلشیم، فاسفورس اور پوٹاشیم بھی مختلف مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو لیموں کے چند اہم اور مفید استعمالات کے بارے میں آگاہی دیں گے۔
    پھل اور سبزیوں کو خراب ہونے سے بچانا: کسی بھی تازہ پھل یا سبزی کو آپ کاٹ کر فریج میں رکھیں تو اگلے ہی روز اس کا رنگ براﺅن ہونے لگے گا، جس کی وجہ سے خواتین کو پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔ لیکن اگر آپ ناشپاتی، سیب، کیلے، گوبھی اور چھلے ہوئے آلو پر تھوڑا لیموں کا رس چھڑکا دیں تو اس پریشانی سے آپ کو نجات مل سکتی ہے، کیوں کہ لیموں کے رس میں وہ خاص آکسیڈینٹ ہوتا ہے، جو ان پھلوں یا سبزیوں کا رنگ بگڑنے نہیں دیتا۔
    مزاج میں بہتری: لیموں میں موجود خاص جزو انسانی مزاج کو پُرسکوں رہنے میں مدد فراہم کرتا ہے، لہذا لیموں کو چائے میں نچوڑ کر یا اس کا رس براہ راست استعمال کرنے سے آپ کے مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔
    کیل مہاسے: لیموں کا استعمال کیل مہاسے پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو زندہ نہیں رہنا دیتا۔ اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور لیموں کے رس کو براہ راست یا ایک گلاس پانی میں مکس کر جلد پر آزمائیں۔ اس سے آپ نہ صرف کیل مہاسوں سے نجات حاصل کر لیں گے بلکہ آپ کی جلد نرم و ملائم اور خوبصورت بھی ہو جائے گی۔
    پیروں کی بدبو: مختلف تحقیقات میں یہ ثابت ہوا ہے کہ لیموں کا رس اینٹی بیکٹیریل صلاحیت رکھتا ہے، لہذا بدبو سے نجات حاصل کرنے کے لئے دو اونس پانی میں لیموں کا رس ملا کر پاﺅں پر لگائیں۔
    سلاد: سلاد کو مزیدار اور صحت بخش بنانے کے لئے اس پر لیموں کا رس چھڑکیں، پھر آدھے گھنٹے کے لئے اسے فریج میں رکھ کر استعمال کریں۔​
     
  2. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Very Nice
    Keep it up
     
  3. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan


    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

     

Share This Page