1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

بالوں کو لمبے کرنے کے لئے گھریلو نسخے

Discussion in 'Gharelu Totkay' started by نمرہ, Aug 14, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Management

    http://i58.tinypic.com/dyr85s.jpg
    بال ہماری شخصیت کا اہم خاصہ ہےں، جن کو نرم و ملائم، بڑھانے اور خوبصورت بنانے کے لئے لوگ بے دریغ پیسے کا اصراف کرتے ہیں۔ اگر آپ بھی بالوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کی پریشانی کا شکار ہیں، تو اسے بالکل بھی ہلکا مت لیں اور فوری طور پر اس کا نوٹس لیں، لیکن اس کے لئے آپ کو بہت زیادہ پیسہ خرچ کرنے کی ضرورت نہیں، ہم آپ کو اس مقصد کے حصول کے چند گھریلو ٹوٹکے بتائے دیتے ہیں۔
    پیاز کا رس: پیاز صرف آپ کی خوراک کو ہی مزے دار نہیں بناتا بلکہ بال بڑھانے کا بھی نہایت عمدہ ذریعہ ہے، کیوں کہ پیاز کے رس میں سلفر پایا جاتا ہے، جو بالوں کی پرورش کے لئے نہایت ضروری ہے۔ دو سے چار پیازوں کا رس نکال کر 15منٹ سے ایک گھنٹہ کے لئے اس سے بالوں کی مالش کریں، بعدازاں بالوں کو شیمپو اور پانی سے دھو لیں۔
    آلو کا رس: پیاز کے ساتھ آلو کے رس کو ملا کر بالوں پر لگانے سے صحت مند بال جلد بڑے ہو جاتے ہیں۔ آلو کارس نہ صرف بالوں کو بڑھاتا ہے بلکہ یہ کسی بھی وجہ سے متاثر ہونے والے بالوں کا علاج بھی ہے۔ آلو وٹامن اے، بی اور سی سے بھرپور ہوتا ہے اور یہ وٹامنز جسم کی اہم ضرورت سمجھے جاتے ہیں۔ 3 آلوﺅں کے رس میں ایک انڈے کی زردی اور ایک چمچ شہد ملاکر بالوں پر استعمال کریں۔
    انڈہ: انڈے میں وہ بنیادی پروٹین پایا جاتا ہے، جو بالوں کی بہترین نشوونما کے لئے لازم قرار دیا جاتا ہے۔ ایک سے دو انڈوں کی سفیدی، ایک، ایک چمچ زیتون کا تیل اور شہد ملا کر بالوں کی مالش کریں۔
    سیب کا سرکہ: سیب کا سرکہ اپنے اندر بالوں کے لئے بے شمار فوائد پنہاں رکھے ہوئے ہیں۔ یہ بالوں کے غدود یا تھیلیوں میں تحریک پیدا کرکے ان کے بڑھنے کی رفتار کو بڑھا دیتا ہے۔
    میتھی: صحت مند بالوں کی نشوونما اور بڑھوتری کے لئے میتھی کا استعمال زمانہ قدیم سے دنیا کے مختلف حصوں میں کیا جارہا ہے۔ دو سے تین چمچم میتھی کو پانی میں مکس کرکے بالوں پر لگائیں۔
    آملہ شیکاکائی ریٹھا: برصغیر پاک و ہند میں بالوں کی بہترین نشوونما کے لئے آملہ کا استعمال کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ آملہ میں شامل وٹامن سی اور اینٹی آکسائیڈنٹ بالوں کے غدود کی پیدائش میں مدد فراہم کرنے کے علاوہ انہیں خراب ہونے سے بھی بچاتا ہے۔​
     
  2. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Very Nice
    Keep it up
     
  3. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

Share This Page