1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

یونس خان نے ٹیسٹ کیچزکی سنچری مکمل کر لی

Discussion in 'Sports' started by نمرہ, Aug 16, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Management

    http://i61.tinypic.com/25ryv89.jpg
    کولمبو ٹیسٹ میں یونس خان نے عبدالرحمان کی گیند پر ہیراتھ کا کیچ تھام کر ٹیسٹ میں اپنے 100 کیچز مکمل کئے، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی فیلڈر بنے۔سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن یونس خان نے رنگنا ہیراتھ کا کیچ تھام کر ٹیسٹ میچز میں کیچز کی سنچری مکمل کی۔ انہوں نے یہ اعزاز اپنے 91ویں میچ میں حاصل کیا۔ یونس خان نے ون ڈے میچز میں 131اور ٹی 20 میں 12 کیچز پکڑے ہیں۔دوسری جانب جنید خان نے سری لنکا کے خلاف اننگز میں پانچویں مرتبہ پانچ یا زائد وکٹیں اپنے نام کیں، اس طرح وہ اس معاملے میں سابق آسٹریلوی سپنر شین وارن کے ہمسر بن گئے، انہوں نے آئی لینڈرز کیخلاف 5 مرتبہ اننگز میں 5 یا اس سے زائد شکار کئے ہیں۔واضح رہے کہ ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ بھارت کے راہول ڈریوڈ کے پاس ہے جنھوں نے 210 کیچز تھامے ہیں۔​
     
  2. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

Share This Page