1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

دور زوال کا ظاہره

Discussion in 'Quran e Kareem' started by نمرہ, Aug 18, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Management

    قرآن کی سوره الحشر میں اہل ایمان کو خطاب کرتے هوئے یہ آیت آئی ہے : یعنی تم ان لوگوں کی طرح نہ بن جاو جنهوں نے اللہ کو بهلا دیا ، تو اللہ نے بهلا دئے ان کو خود ان کے نفس-یہی لوگ ہیں نافرمان ( 59:19)-

    اس آیت میں اس قانون کو بیان کیا گیا ہے جو اہل کتاب گروه سے متعلق ہے- اس میں اہل اسلام کو مخاطب کرتے هوئے کہا گیا ہے کہ تم یہود جیسے نہ هو جانا ، ورنہ تمہارا انجام بهی یہود جیسا هو گا ، یعنی خدا کے احکام سے غفلت کے نتیجے میں خود اپنے بارے میں فراموشی میں مبتلا هو جانا-

    اس آیت میں مخصوص قرآنی اسلوب میں اس واقعے کو بتایا گیا ہے جس کو دوسرے الفاظ میں زوال سے تعبیر کیا جاتا ہے-جب کوئی اہل کتاب گروه اپنے بعد کے زمانے میں زوال کا شکار هوتا ہے تو اس کا حال یہ هو جاتا ہے کہ وه حقیقی دینی اسپرٹ سے خالی هو جاتا ہے-ابتدائی دور میں اس کا دین خوف خدا پر مبنی هوتا ہے ، لیکن دور زوال میں اس کا دین عملا قومی فخر کے هم معنی بن جاتا ہے-قرآن کی مزکوره آیت میں جس معاملے کا ذکر ہے ، وه دور زوال میں پیدا هونے والے اسی قومی فخر کا معاملہ ہے-

    ایک سیکولر گروه کی قومی پالیسی عقل پر مبنی هوتی ہے-اس کے برعکس ، زوال یافتہ اہل کتاب کی پالیسی قومی فخر پر- فخر کی اس نفسیات کا نتیجہ یہ هوتا ہے کہ ایسا گروه عقلی غور و فکر اور حقیقت پسندانہ مزاج سے محروم هو جاتا ہے-عام سیکولر گروه اپنی عقلیت کی بنا پر اپنی دنیا کو درست کر سکتا ہے ، لیکن زوال یافتہ اہل کتاب اپنے فخر پسندی کے مزاج کی بنا پر اپنی دنیا کے بارے میں بهی صحیح رویے سے محروم هو جاتے ہیں اور نتیجتا وه خسر الدنیا و الاخره کا مصداق بن جاتے ہیں-​
     
  2. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

  3. Asad khan786

    Asad khan786 Well Wishir

    Umda bot achy zabardast
     
  4. Bestfreind

    Bestfreind Regular Member

    JAZAK ALLAH KHAIR
    Khubsoorat Sharing
     
  5. ~Asad~

    ~Asad~ Management

    عمدہ شرنگ شکریہ
     

Share This Page