1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

اضاعت صلوة

Discussion in 'Quran e Kareem' started by نمرہ, Aug 18, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Management

    قرآن کی سوره مریم میں پچهلی امتوں کا ذکر کرتے هوئے ارشاد هوا ہے : یعنی پهر ان کے بعد ایسے لوگ ان کے کے جانشین هوئے جنهوں نے نماز کو ضائع کر دیا اور خواہشات کے پیچهے پڑ گئے ، پس عنقریب وه اپنی خرابی کو دیکهیں گے-( مریم:59 ) قرآن کی اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ کسی امت کی بعد کی نسلوں میں کس قسم کی خرابی پیدا هوتی ہے-اس کی ایک صورت یہ ہے کہ بعد کی نسلوں میں وه ظاہره پیدا هوتا ہے جس کو قرآن میں " اضاعت صلوه "کہا گیا ہے-اضاعت صلوه صرف ایک ظاہرے کا نام نہیں ہے- کسی امت کے دور زوال میں جب اس کے افراد کے اندر اضاعت صلوه کا واقعہ پیش آتا ہے ، تو اس کی نسبت سے ان کے زندگی کے دوسرے مظاہر بهی لازمی طور پر متاثر هوتے ہیں-اضاعت صلوه عملا اضاعت دین کے هم معنی بن جاتا ہے-

    قرآن کی اس آیت میں ، اضاعت صلوه سے مراد ترک صلاه نہیں ، اور نہ اس سے یہ مراد ہے کہ زوال کے زمانے میں نماز کے ظاہری آداب کا اہتمام باقی نہیں رہتا-اس سے مراد یہ ہے کہ نماز کے آداب تو بظاہر پوری طرح باقی رہتے ہیں، لیکن اس کی روح لوگوں کے اندر ختم هو چکی هوتی ہے-لوگوں کی نماز اس آدمی جیسی نماز بن جاتی ہے جس کی نماز کو دیکهہ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تها : یعنی جاو پهر سے نماز پڑهو ، کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑهی-( الترمزی ، رقم : 2636)
    امت کے دور زوال میں ایسا نہیں هوتا کہ لوگ نماز کے ظاہری آداب کو بهی چهوڑ دیں-حقیقت یہ ہے کہ ظاہری آداب کے اعتبار سے نماز کبهی کسی امت میں متروک نہیں هوتی-اصل چیز جو متروک هو جاتی ہے ، وه نماز کی روح ہے-اس روح کو قرآن میں " خشوع " کہا گیا ہے-اضاعت صلوه کی پہچان یہ ہے کہ لوگ وقتی طور پر نماز کے ظاہری آداب کا تو اہتمام کرتے هوں ، لیکن علی طور پر ان کی دلچسپیاں تمام تر مادی چیزوں سے جڑی هوئی هوں-اسی ظاہره کو " اتباع شہوات " کے لفظ سے تعبیر کیا گیا ہے-
     
  2. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

  3. Asad khan786

    Asad khan786 Well Wishir

    Umda bot achy zabardast
     
  4. Bestfreind

    Bestfreind Regular Member

    JAZAK ALLAH KHAIR
    Khubsoorat Sharing
     
  5. ~Asad~

    ~Asad~ Management

    عمدہ شرنگ شکریہ
     

Share This Page