1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice
  3. Dismiss Notice

سورہ الفلق کی تیسری آیت


آئی ٹی استاد کی ںئی ایپ ڈاونلوڈ کریں اور آئی ٹی استاد ٹیلی نار اور ذونگ نیٹ ورک پر فری استمال کریں

itustad

Discussion in 'Quran e Kareem' started by نمرہ, Aug 19, 2014.

Quran e Kareem"/>Aug 19, 2014"/>

Share This Page

  1. نمرہ
    Offline

    نمرہ Regular Member
    • 38/49

    حیا .. سورہ الفلق کی تیسری آیت یاد کرو' ومن شر غاسق ازا وقب_ اس آیت کا ترجمہ ہمارے ہاں عموما یوں کیا جاتا ہے کہ میں (پناہ مانگتا ہوں) رات کے شر سے' جب وہ چھا جاتی ہے''
    ''یعنی کہ ''غاسق'' کے شر سے پناہ مانگی گئی ہے یہاں غاسق کا مطلب ہوتا ہے اندھیرا کرنے والا ' یعنی کہ رات _ لیکن ....'' وہ لمحے بھر کو ٹہرا_''غاسق کا ایک اور مطلب بھی ہوتا ہے ' کیا تم وہ مطلب جانتی ہو؟''
    ''نہیں_''
    ''میں تمہیں اس کا دوسرا مطلب بتاتا' بلکہ دکھاتا ہوں_ ادھر آؤ !'' وہ اٹھا_وہ اس کے پیچھے کھڑی ہوئی_ وہ اس کے آگے چلتا اپنے کمرے میں واپس آیا اور دروازہ بند کیا_
    ''وہ ہے غاسق !''حیا نے اس کی انگلی کے تعاقب میں دیکھا _ وہاں سیاہ آسمان پہ چاندی کی ایک ٹکیہ جگمگا رہی تھی_
    ''چاند ! غاسق کا دوسرا مطلب چاند ہوتا ہے؟''
    ''چاند کے شر سے پناہ مگر چاند میں کون سا شر ہوتا ہے؟''یہ بات ابھی تک اس کی سمجھ میں نہیں آئی تھی_
    ''ہر چیز میں خیر اور شر دونوں ہوتے ہیں_ چاند بہت پیارا' بہت خوبصورت ہے لیکن تم نے کبھی دیکھا ہے ' سمندر کی لہروں کا مدوجزر؟''
    ''چاند کھنچتا ہے ان لہروں کو ' چاند میں بہت کشش ہوتی ہے_''
    ''مگر وہ سمندر کی بات ہے'اس کا انسان سے کیا تعلّق؟''_
    ''حیا ... چاند سمندر کو نہیں چاند پانی کو کھینچتا ہے چاند '' ہر '' پانی کو کھینچتا ہے_ اور ...'' اس نے ایک انگلی سے حیا کی کنپٹی کو چھوا ادھر تمھارے دماغ میں بھی فلیوڈز ہوتے ہیں ' پانی ہوتا ہے ' چاند اس کو بھی کھینچتا ہے _ جن لوگوں کا دماغی نظام غیر متوازن ہو جاتا ہے ' وہ پاگل کہلاتے ہیں ' اور پاگل کو ہم انگریزی میں کیا کہتے ہیں ؟''
    '' چاند کو ہم لیونا کہتے ہیں' اور پاگل کو لیونیٹک کہتے ہیں_چاند اور دماغی امراض کا گہرا تعلّق ہوتا ہے_یہ انسان کے حواس پہ اثر انداز ہوتا ہے_اس لئے جو لوگ مرض عشق میں مبتلا ہوتا ہیں ' یا شاعر وغیرہ ' وہ چاند کا ذکر بہت کرتے ہیں_چاند بہت خوبصورت ہے ' یہ اندھرے میں ہمیں راستہ دکھاتا ہے_ اس کی خیر ہمیں سمیٹنا چاہئے ، مگر اس کے شر سے پناہ مانگنا چاہئے_کیا اب تم مانتی ہو کہ قرآن کی پہیلیاں زیادہ گہری ہوتی ہیں؟​
     
  2. waqas mughal
    Online

    waqas mughal Guest

    Very nice sharing
     
  3. Asad khan786
    Offline

    Asad khan786 Newbi
    • 16/16

    Umda bot achy zabardast
     
  4. Bestfreind
    Offline

    Bestfreind Newbi
    • 6/8

    JAZAK ALLAH KHAIR
    Khubsoorat Sharing
     
  5. ~Asad~
    Offline

    ~Asad~ Regular Member
    • 36/49

    عمدہ شرنگ شکریہ
     

Share This Page