1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

*** ایک باپ کی نصیحت ***

Discussion in 'Khawateen section ,your city special Etc.' started by نمرہ, Aug 19, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Management

    بیٹی بد دل ہو کر میکے آگئ، باپ نے کہا تمہارے ہاتھ کا کھانا کھاۓ بہت دن ہوگۓ ہیں، آج میرے لیے ایک انڈا اور ایک آلو ابال دو اور ساتھ میں گرما گرم کافی- لیکن بیس منٹ تک چولھے پر رکھنا-
    جب سب کچھ تیار ہوگیا تو کہا آلو چیک کرلو، ٹھیک سے گل کر نرم ہوگیا ہے، اب انڈا چھو کر دیکھو ہارڈ بوائل ہوگیا ہے اور کافی بھی چیک کرو، رنگ اور خوش بو آگئ ہے؟ بیٹی نے چیک کر کے بتایا کہ سب پرفیکٹ ہے-
    باپ نے کہا دیکھو!! تینوں چیزوں نے گرم پانی میں یکساں وقت گزارا اور برابر کی تکلیف برداشت کی- آلو سخت ہوتا ہے اس آزمائش سے گزر کر وہ نرم ہوگیا- انڈا نرم ہوتا ہے گرے تو ٹوٹ جاۓ، لیکن اب سخت ہوگیا ہے اور اسکے اندر کا لیکویڈ بھی سخت ہوچکا ہے- کافی نے پانی کو خشک رنگ، خوش ذائقہ اور خوشبو دار بنادیا ہے- تم کیا بننا چاہوگی؟؟؟
    آلو ، انڈا یا کافی؟؟ یہ تمہیں سوچنا ہے یا خود تبدیل ہوجاؤ یا پھر کسی کو تبدیل کردو-
    ڈھل جاؤ یا ڈھال دو، یہی زندگی گزارنے کا فن ہے- سیکھنا، اپنانا، تبدیل ہونا، تبدیل کرنا، ڈھلنا، ڈھل جانا، یہ اسی وقت ممکن ہے، جب نباہ کرنے کا عزم ہو کہ کم ہمت منزل تک نہیں پہنچتے، راستے ہی میں ہلاک ہوجاتے ہیں​
     
  2. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

  3. Great + good sharing
     
  4. بہت اچھی شیئرنگ کی ہے آپ نے. شکریہ
     

Share This Page