1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

جگر کو خطرناک مواد سے پاک کرنے والی غذآئی&#17

Discussion in 'Health & Diet' started by نمرہ, Aug 19, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Management

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    آج کل بازاری کھانوں کا رواج بہت عام ہو گیا ہے اور یہاں تک کہ گھر میں تیار ہونے والے کھانے بھی ملاوٹ والی اشیاءسے محفوظ نہیں جسکی وجہ سے جگر کا فعل متاثر ہوتا ہے اور یہ جسم کے زہریلے مادوں کی صفائی نہیں کر پاتا۔
    ایسی صورتحال میں بہت ضروری ہے کہ ہم وہ غذائیں استعمال کریں جو جگر کو قدرتی طور پر صاف کر کے اس کا فعل بحال کرتی ہیں :-
    -1لہسن میں موجود ایلسن اور سیبلینم جگر کو صاف کرتی ہیں ۔
    -2گریپ فروٹ کا وٹامن سی جگر کو صاف کرنے والا انزائم پیدا کرتا ہے۔
    -3گاجر اور چقندر میں بیٹا کروٹین اور خلیونائڈ ہوتا ہے جو جگر کے فعل کو بحال کرتا ہے۔
    -4سبز چائے میں اینٹی آکسائیڈئٹ مادے پائے جاتے ہیں جو جگر کیلئے مفید ہیں۔
    -5تمام سبز پتوں والی سبزیوںمیں یہ خاصیت پائی جاتی ہے کہ وہ خون کے فاسد مادوںکو چوس لیتی ہیں۔
    -6مگر نا شیانی(ایو اکاڈو)جسم میں گلوٹا تھانیون کی افزائش میں مدد دیتا ہے جو فاسد مادوں کو صاف کرتا ہے۔
    -7سیب میں پیکٹن پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے خوراک کی نالی میں ہی زہریلے اور فاسدمادوں کی صفائی شروع ہو جاتی ہے اور جگر کا کام آسان ہو جاتا ہے۔
    -8زیتون کا تیل بھی جسم سے فاسد مادوں کو جذب کر لیتا ہے اس کا استعمال اعتدال کے ساتھ کرنا چاہئے۔
    -9اگر خالص گندم کے آٹے سے مسائل پیدا ہوں تو قدرے نرم غذاﺅں کا استعمال بڑھا دیں ۔
    -10گوبھی کا استعمال بھی جگر میں صفائی کرنے والے انزائم کی افزائش میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
    -11لیمو یا اس کی اسکنجبین سے جگر متحرک ہوجاتا ہے اور اپنا کام بہتر طور پر سرانجام دیتا ہے۔
    -12اخروٹ دیگر بے شمار خوبیوں کے ساتھ جگر کی صحت کیلئے بہت مفید ہے۔اسے اچھی طرح چبا کر کھائیں ۔
    -13پالک کا بھی استعمال بھی جگر کی صفائی کرنے والے انزائم کی پیداوار کو بڑھاکر جگر کو تقویت دیتا ہے۔
    -14ہلدی کو جگر کلی پسندیدہ ترین غذا کہا جا سکتا ہے کیونکہ یہ ایسے انزائم بکثرت پیدا کرتی ہے جو زہریلے مادوں کو صاف کرنے میں جگر کیلئے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔​
     
  2. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

  3. بہت اچھی شیئرنگ کی ہے آپ نے. شکریہ
     

Share This Page