1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

"میرے کپڑے پاک نہیں ھیں_______"

Discussion in 'Library' started by نمرہ, Aug 20, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Management

    آپ کو اکثر یہ جملہ سننے کو ملا ھوگا.. بالخصوص جب آپ کسی کو نماز کے لیے کہتے ھیں تو یا اس جملے میں تھوڑی سی تبدیلی کر دی جاتی ھے کہ آپ جائیں' میرے کپڑے ٹھیک نہیں ھیں..
    ھمارے امام مسجد اس کے جملے کے متعلق کہتے تھے.. "کپاس کا ایک چھوٹا سا بیج ھوتا ھے.. کسان اس کو کھیت میں بغیر کسی ترتیب کے پھینک آتا ھے.. وہ تب بھی پاک ھوتا ھے.. پھر اس کھیت کو پانی سے سیراب کیا جاتا ھے.. وہ بیج مٹی میں لت پت ھو جاتا ھے مگر اس کی پاکیزگی میں کوئی کمی نہیں آتی.. کچھ دنوں بعد اللہ رب العزت اس بیج کا سینہ چیر کےاس سے ایک پاک صاف شاخ نکالتے ھیں.. وہ شاخ بڑھتے بڑھتے ایک پودے کی شکل اختیار کر جاتی ھے.. پھر اس کی مزید بڑھوتری کے لیے ذھریلی کھاد کا استعمال کیا جاتا ھے..
    پھول لگنے کے مرحلے سے لیکر اس میں کپاس پیدا ھونے تک کئی آندھیاں اور طوفان آتے ھیں.. کئی کیڑے اور سپرے اس کی جلد پہ اثر انداز ھوتے ھیں لیکن اس میں ناپاکی پیدا نہیں ھوتی.. جب کپاس تیار ھو جاتی ھے تو اسے مختلف کارخانوں اور فیکٹریوں وغیرہ میں بھیج دیا جاتا جہاں اس کو مزید صاف ستھرا کرکے اس کا دھاگا تیار کیا جاتا ھے.. دھاگا بننے سے اس دھاگے کا کپڑا بننے تک وہ چھوٹا سا بیج پاک صاف آ رھا ھوتا ھے.. آخر وہ کپڑا بازار اور مارکیٹس میں بکنے کے لیے لایا جاتا ھے..
    ھم لوگ جا کے وہ کپڑا خریدتے ھیں.. اسے درزی کو سلائی کے لیے دیتے ھیں.. درزی اس کپڑے کو پتہ نہیں کتنی بار کاٹتا ھے.. پھر اسے نوکدار سوئی سے سلائی کرتا ھے.. جب کپڑے سلائی ھو جاتے ھیں تو مزید اسے گرم استری کا سامنا کروایا جاتا ھے.. یہ سب کچھ ھو جانے کے بعد وہ ھمارے وجود پہ زیب تن ھوتا ھے.. اتنی تکلیفوں اور مشکلات سے گزر کر بھی وہ ننھا سا وجود پاک اور صاف ھوکر ھم تک پہنچتا ھے اور ھم اشرف المخلوقات ھو کر اسے ناپاک اور گندا کر دیتے ھیں..
    حیف صد حیف ھمارے اس عمل پر_____ اسلام تو پاکیزگی اور صفائی کو نصف ایمان تک کا درجہ دیتا ھے' ھم کیسے اسلام کے پیروکار ھیں جو صرف اس وجہ سے بارگاہ خداوندی میں حاضر نہیں ھو پاتے کہ ھمارا لباس پاک ھونے کے باوجود ناپاک اور گندہ ھوتا ھے..............
    بحثیت مسلمان اس بارے میں تھوڑا سوچیے گا ضرور____! اور اس جملے کو دھرانے سے پہلے کہ میرے کپڑے ناپاک ھیں' اپنے وجود اور اس ننھے سے بیج کے وجود پہ نظر دوڑائیے گا کہ بہتر کون ھے..
    آپ یا کپاس کا وہ چھوٹا سا بیج_______؟
     
  2. Great sharing
    Thanks for sharing
     

Share This Page