1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

قانون شریعت،قانون رحمت

Discussion in 'Quran e Kareem' started by نمرہ, Aug 21, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Management

    قرآن کی سوره نمبر 4 میں قانون وراثت کے ذیل میں ایک آیت آئی ہے- اس کا ترجمہ یہاں نقل کیا جاتا ہے : "اور جب حاضر هوں تقسیم کے وقت رشتے دار اور یتیم اور محتاج تو ان کو کچهہ دے دو اس میں سے اور کہہ دو ان کو معقول بات "- (النساء :8)

    اس کا مطلب یہ ہے کہ تقسیم میراث کے وقت اگر خاندان کے ایسے افراد وہاں آجائیں جن کو ازروئے قانون میراث میں حصہ نہیں پہنچتا تو ان کو بهی ترکہ کے سامان میں سے کچهہ دے دو، ان کو محروم نہ لوٹاو-بظاہر یہ میراث کی ایک آیت ہے،لیکن اس میں دعا کے لیے ایک اہم پوائنٹ آف ریفرنس ملتا ہے- ایک مومن جب اس آیت کو پڑهے گا تو وه تڑپ اٹهے گا-وه کہے گا کہ خدایا، یہی معاملہ میرا جنت کی نسبت سے ہے-میرے پاس کوئی بهی ایسا عمل نہیں جو مجهہ کو جنت کا مستحق بنائے-لیکن میراث کی اس آیت میں تو نے یہ اصول بتایا ہے کہ تقسیم میراث کے وقت اگر کچهہ ایسے افراد خانہ وہاں آجائیں هو ازروئے قانون اس میں حصہ پانے کے مستحق نہ هوں،تب بهی ازراه شفقت ان کو ترکہ کے سامان میں سے کچهہ دے دو-

    قرآن کی اس آیت میں ایک بنده مومن کے لیے عظیم تسکین کا سامان موجود ہے-اس آیت کو لے کر ایک بنده مومن کہہ سکتا ہے کہ------ خدایا، میں آخری حد تک ایک بے مایہ انسان هوں،لیکن قرآن کی یہ آیت بتاتی ہے کہ تیری رحمت اتنی وسیع ہے کہ وه غیر مستحق انسانوں تک بهی پہنچتی ہے-خدایا،تیری یہی رحمت میرے لیے امید کا سہارا ہے-تیرے اپنے قائم کرده اس اصول کے حوالے سے، میں تجهہ سے سوال کرتا هوں کہ عدم استحقاق کے باوجود تو مجهہ کو اپنی رحمتوں میں حصے دار بنا دے-میرے جیسے غیر مستحق کو بهی تو اس جنت میں جگہ دے دے جو صرف مستحق افراد کے لیے بنائی گئ ہے-میں اعتراف کرتا هوں کہ قانون شریعت کے مطابق، میں جنت کا مستحق نہیں،لیکن قانون رحمت کے مطابق، تو مجهہ کو اپنی جنت میں داخل کر دے-
     
  2. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

  3. جزاک الله خیر
    سدا خوش رہیں
     
  4. Nice sharing
     
  5. Asad khan786

    Asad khan786 Well Wishir

    Umda bot achy zabardast
     
  6. ~Asad~

    ~Asad~ Management

    عمدہ بہت پیاری شرنگ اپ کا بہت بہت شکریہ
     

Share This Page