1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice

ایک مرتبہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام

Discussion in 'History aur Waqiat' started by نمرہ, Aug 21, 2014.

Share This Page

  1. نمرہ
    Offline

    نمرہ Management
    • 38/49

    ایک مرتبہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ایک ایسے نوجوان کے قریب سے گزرے جو باغ میں پانی لگا رہا تھا۔ اُس نے آپ علیہ السلام سے کہا کہ بارگاہِ الٰہی میں دعا فرمائیے کہ اللّہ ربّ العزت اپنے عشق کا ایک ذرّہ مجھے عنایت فرما دے۔
    حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا کہ ایک ذرّہ تو بہت ہے تم اس کو برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
    اُس نے کہا کہ،صرف نصف ذرّہ ہی عطا فرما دے۔ اس پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پروردِ گارِ عالم سے دعا مانگی:
    یا اللّہ! " اسے اپنے عشق کا نصف ذرّہ مرحمت فرما دے۔ یہ دعا مانگنے کے بعد آپ وہاں سے تشریف لے گئے۔
    کچھ عرصہ بعد پھر اسی راستہ سے آپ علیہ السلام کا گزر ہُوا اور اُس جوان کے بارے میں دریافت کِیا تو لوگوں نے بتایا کہ وہ تو دیوانہ ہو گیا ہے اور پہاڑوں پر چلا گیا ہے۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پروردِ گارِ عالم سے دعا مانگی: یا اللّہ! " اُس جوان سے میرا سامنا کر دے۔ " پھر آپ علیہ السلام نے دیکھا کہ وہ جوان پہاڑ کی ایک چوٹی پر کھڑا ہو کر آسمان کی طرف دیکھے جا رہا ہے۔ آپ علیہ السلام نے اُسے سلام کِیا لیکن اُس نے کوئی جواب نہ دیا۔ آپ علیہ السلام نے اُس سے فرمایا کہ تم مجھے نہیں جانتے میں عیسیٰ ) علیہ السلام ( ہوں۔ اللّہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر وحی نازل ہوئی کہ اے عیسیٰ ) علیہ السلام ( ! جس کے دل میں میری محبت کا نصف ذرّہ بھی موجود ہو وہ کس طرح انسانوں کی بات سن سکتا ہے۔مجھے قسم ہے اپنی عزت و جلال کی،اگر اسے آرے سے چیر کر دو ٹکڑے بھی کر دیا جائے تو اسے احساس تک نہ ہو گا۔
    سیرت حضرت شاہ شمس تبریز رحمتہ اللّہ علیہ = صفحہ 15,16
     
  2. NAEEM
    Offline

    NAEEM Regular Member
    • 6/8

    نائیس شیرننگ
     
  3. waqas mughal
    Offline

    waqas mughal Guest

  4. waqas mughal
    Offline

    waqas mughal Guest

  5. PRINCE SHAAN
    Offline

    PRINCE SHAAN Guest

    جزاک الله خیر
    سدا خوش رہیں
     
  6. ~Asad~
    Offline

    ~Asad~ Management
    • 36/49

  7. IQBAL HASSAN
    Offline

    IQBAL HASSAN Designer
    • 83/98




    بہت ھی عمدہ شیرینگ ھے ۔
    اپ کابہت شکریہ۔ نوازش ۔


     

Share This Page