1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

دنیا کے وزنی ترین شخص کی درد ناک کہانی

Discussion in 'IT News' started by waqas mughal, Aug 21, 2014.

  1. برسبین (نیوز ڈیسک) بسیار خوری کا لازمی نتیجہ موٹاپے کی صورت میں نکلتا ہے لیکن جب کوئی زیادہ کھانے کو نشے کی حد تک عادت بنالے تو موٹاپا بھی بھیانک صورت اختیار کرلیتا ہے۔ بحرالکاہل میں واقع چھوٹے سے جزیرے گوام سے تعلق رکھنے والا رکنی نیوٹی بھی ایسا ہی شخص تھا کہ جو کھانے کی شدید طلب سے مجبور ہوکر وزن بڑھاتا گیا یہاں تک کہ ایک وقت پر اس کا وزن خوفناک حد تک بڑھ کر 400 کلوگرام تک پہنچ گیا۔ رکی کا جسم گوشت کا پہاڑ بن گیا اور اس کیلئے حرکت کرنا بھی ناممکن ہوگیا۔ رکی کی بیوی شیریل نے بتایا کہ جب اس نے شادی کی تو اسے معلوم نہیں تھا کہ وہ کس مصیبت میں پڑرہی ہے۔ رکی کے بے پناہ موٹاپے کی وجہ سے وہ نارمل ازدواجی زندگی گزارنے سے بھی محروم رہے اور بے پناہ خواہش کے باوجود اولاد سے محروم رہے۔ وہ اپنے خاوند کے جسم کی صفائی کرتی، اسے بھاری مقدار میں کھانا تیار کرکے دیتی اور ٹوائلٹ تک سرکنے میں اس کی مدد کرتی۔ شیریل کا کہنا ہے کہ اس کا خاوند معذوری کی حد تک موٹا ہونے کے باوجود اس پر اثر و رسوخ رکھتا تھا اور وہ کبھی بھی اس کی کھانے کی فرمائش کو رد نہ کرسکی۔ اس نے بتایا کہ رکی کو اولاد کی خواہش تھی جس کی وجہ سے اس نے وزن کم کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوا اور بالآخر مسلسل مایوسی کے بعد شیریل نے اس سے طلاق لے لی۔ زندگی سے مایوس ہوکر 400 کلو گرام وزنی اس شخص نے بالآخر خود کشی کرلی اور موٹاپے کی ایک خوفناک داستان اس دنیا میں چھوڑ گیا[​IMG]
     
  2. نمرہ

    نمرہ Management

    nice sharing
     
  3. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

    Bay Hud afsouse Huwa zieda kahan khd kushe kaa sabab bana
    [​IMG]
     
  4. ~Asad~

    ~Asad~ Management

    بہت عمدہ مزید انتظار رہے گا
     
  5. faisakhan

    faisakhan ITU Friend

    VERY NICE SHARING
    [​IMG]
     

Share This Page