1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

مذاق کرنے کی عادت

Discussion in 'Baat Cheet' started by نگار, Aug 22, 2014.

  1. نگار

    نگار Cruise Member

    ایک شخص کو مذاق کرنے کی بڑی عادت تھی۔ انہوں نے اپنے دوست کو بیرنگ خط لکھا، خط میں صرف ایک جملہ لکھا کہ میں خیریت سے ہوں۔ جواب میں اسے ایک بھاری بیرنگ لفافہ موصول ہوا۔ وصول کرتے ہی انہوں نے لفافہ کھولا۔ اندر سے ایک پتھر نکلا، اس پر لکھا تھا:

    ”آپ کی خیریت کی اطلاع پاکر میرے دل سے یہ بھاری پتھر ہٹ گیا۔“
     
  2. نگار

    نگار Cruise Member

    استاد: سب لڑکوں نے دودھ پر دو صفحات کا مضمون لکھا ہے، اور تم نے دو سطر کا۔

    شاگرد: جناب! میں نے خالص دودھ پر مضمون لکھا ہے۔
     
  3. نگار

    نگار Cruise Member

    ایک دوست: (دوسرے پر رعب ڈالتے ہوئے) اگر میں صبح اپنی کار میں بیٹھ کر اپنی زمین دیکھنے نکلوں تو شام تک پوری زمین نہیں دیکھ پاتا۔

    دوسرا: چچ چچ! بہت عرصہ پہلے ہمارے پاس بھی ایک ایسی ہی کھٹارا کار تھی۔
     
  4. نگار

    نگار Cruise Member

    بچہ: امی ایک روپیہ دیجیے فقیر کو دینا ہے۔امی: بیٹا فقیر کہاں ہے؟؟بچہ: امی وہ گلی کے کونے پر کھڑا آئس کریم بیچ رہا ہے۔۔
     
  5. نگار

    نگار Cruise Member

    جج (ملزم سے): تم نے اپنے دوست رشید کو نوکری دلوانے کے بعد دریا میں کیوں دھکیلا؟
    ملزم: صاحب جی، میری ماں ہمیشہ کہتی ہے نیکی کر دریا میں ڈال۔
     
  6. نمرہ

    نمرہ Management

    :pagal:nice sharing
     
  7. نگار

    نگار Cruise Member

    ﺍﯾﮏ ﻟﮍﮐﯽ ﺑﮩﺖ ﻏﺼﮯ ﺳﮯ ﺍﻟﯿﮑﭩﺮﻭﻧﮑﺲ ﮐﯽ ﺩﮐﺎﻥ ﻣﯿﮟ
    ﮔﮭﺴﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﺎ ﻧﯿﺎ ﻟﯿﭗ ﭨﺎﭖ ﺳﯿﻠﺰﻣﯿﻦ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺭﮐﮫ
    ﺩﯾﺎ
    "ﺗﻢ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﺩﮬﻮﮐﮧ ﮐﯿﺎ۔۔۔ﺍﺱ ﻟﯿﭗ ﭨﺎﭖ
    ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺮﺍﻧﮯ ﻟﯿﭗ ﭨﺎﭖ ﺳﮯ ﮈﯾﭩﺎ ﭨﺮﺍﻧﺴﻔﺮ ﻧﮩﯿﮟ
    ﮨﻮﺗﺎ۔۔۔ "
    ﺳﯿﻠﺰﻣﯿﻦ ﻧﺮﻣﯽ ﺳﮯ ﮔﻮﯾﺎ ﮨﻮﺍ
    " ﻣﯿﮉﻡ ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﭨﺮﺍﻧﺴﻔﺮ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﯽ ﮨﯿﮟ۔۔
    "
    ﻟﮍﮐﯽ ﻧﮯ ﺑﯿﮓ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﭘﺮﺍﻧﺎ ﻟﯿﭗ ﭨﺎﭖ ﻧﮑﺎﻻ ﺍﺱ ﮐﮯ
    ﺳﺎﺗﮫ ﻣﺎﻭﺱ ﮐﻨﯿﮑﭧ ﮐﯿﺎ ﺍﭘﻨﯽ ﻓﺎﺋﻞ ﻣﻨﺘﺨﺐ ﮐﯿﮟ ۔۔
    ﻣﺎﻭﺱ ﺳﮯ ﺭﺍﺋﭧ ﮐﻠﮏ ﮐﯿﺎ ۔۔ﻓﺎﺋﻠﺰ ﮐﻮ ﮐﭧ ﮐﯿﺎ۔۔ﻧﮩﺎﯾﺖ
    ﺍﺣﺘﯿﺎﻁ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﻣﺎﻭﺱ ﭘﺮﺍﻧﮯ ﻟﯿﭗ ﭨﺎﭖ ﺳﮯ ﮈﺱ
    ﮐﻨﯿﮑﭧ ﮐﯿﺎ ۔۔ﺍﺳﮯ ﻧﺌﮯ ﻟﯿﭗ ﭨﺎﭖ ﺳﮯ ﮐﻨﯿﮑﭧ ﮐﯿﺎ۔۔
    ﮈﯾﺴﮏ ﭨﺎﭖ ﭘﺮ ﺭﺍﺋﭧ ﮐﻠﮏ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﯿﺴﭧ ﮐﯿﺎ۔۔۔۔ "
    ﺍﻭﺭ ﻏﺼﮯ ﺳﮯ ﭼﻼﺋﯽ
    " ﺩﯾﮑﮭﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﭨﺮﺍﻧﺴﻔﺮ۔۔
     
  8. نگار

    نگار Cruise Member

    شادی سے پہلے لڑکے کے بیڈروم میں:
    پرفیوم،محبت نامے،سی ڈی پلئر،نئی ڈسک،گریٹنگ کارڈز،ائر فریشنر،مختلف سمیں اور پیکج،مکمل کرکٹ کٹ،
    سرہانے کے نیچے شاعری کی کتابیں،ڈئریاں رسالے اور ناول
    شادی کے بعد لڑکے کے بیڈ روم میں:
    ڈسپرین،پیناڈول،جوہرجوشاندہ،قرضے کی درخواست،بجلی اور ٹیلی فون کے بل،اسپغول کا چھلکا،دور اور نزدیک کی عینک،میڈیکل کی رپورٹس،خالی بٹوہ،پیمپر،فیڈر
    سرہانے کے نیچے
    کتاب موت کا منظر
     
  9. نگار

    نگار Cruise Member

    لڑکیاں بدلہ بھی بہت بُرا لیتی ہے۔۔
    کالج کے زمانے میں ایک دفعہ میں الیکشن میں کھڑا ہوا تھا۔۔
    میرے مقابلے میں ایک لڑکی کھڑی تھی، میں نے دوستوں کے ساتھ مل کر اس کے پرس میں ایک نقلی چھپکلی رکھ دی۔۔ جب وہ تقریر کرنے ڈائس پر آئی اور تقریر والا کاغذ نکالنے کے لئے پرس میں ہاتھ ڈالا تو ٹھیک ساڑھے چار سیکنڈ اس کی آنکھیں پھٹی پھٹی رہ گئ، اور پھر اچانک پوری ذمہ داری سے غش کھا کر گرگئ۔۔
    اس بات کا بدلہ اس ظالم نے یوں لیا کہ میرے الیکشن والے پوسٹروں پر
    راتوں رات، جہاں جہاں بھی "نامزد امیدوار" لکھا تھا،
    وہاں وہاں "نامزد" میں سے 'ز' کا نقطہ اُڑا دیا۔۔
    میں آج تک اس کی "سیاسی بصیرت" پر حیران ہوں

    ڈاکٹر یونس بٹ کی کتاب "شیطانیاں" سے اقتباس
     
  10. نگار

    نگار Cruise Member

    ایک چرسی نے کسی پروفیسر کو کال کی

    چرسی: ہیلو
    پروفیسر: کون؟

    چرسی: فریج ہے؟
    پروفیسر: جی ہے

    چرسی چل رہا ہے؟
    پروفیسر: جی چل رہا ہے۔

    چرسی: چل رہا ہے تو پکڑ لو کہیں چلا نہ جائے
    پروفیسر نے فون بند کر دیا

    تھوڑی دیر بعد پھرچرسی نے اسی پروفیسر کو فون کیا

    پروفیسر: کون
    چرسی: فریج ہے؟
    پروفیسر غصے سے؛ نہیں ہے
    چرسی؛ بولا تھا نا پکڑ لو۔
     

Share This Page