1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

جو شخص آٹھ باتوں سے

Discussion in 'Hadess Mubarak' started by نمرہ, Aug 26, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Management

    جو شخص آٹھ باتوں سے عاجز ہو تو وہ دوسری آٹھ باتیں اختیار کرے تاکہ وہ ان آٹھ باتوں کی فضیلت پالے۔

    1۔ پہلی بات یہ ہے کہ جو کوئی یہ چاہتا ہے کہ سوئے اورسونے میں ہی تہجد کا ثواب پالے وہ دن کو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی نہ کرے۔
    2۔ دوسری بات یہ کہ جو آدمی چاہتا ہے کہ روزہ رکھے بغیر نفلی روزے کا ثواب حاصل کرے وہ اپنی زبان کی حفاظت کرے۔
    3۔ تیسری با ت یہ ہے کہ جو شخص چاہتا ہے کہ علماء کا درجہ حاصل کرے وہ تفکراور تدبر اختیار کرے۔
    4۔ چوتھی بات یہ ہے کہ جو کوئی گھر بیٹھے ہی نفلی نماز پڑھنے والوں اور مجاہدوں کا ثواب حاصل کرنا چاہتا ہے وہ شیطان سے جہاد کرے۔
    5۔ پانچویں بات یہ ہے کہ جو شخص ناداری کے باوجود صدقہ کا اجر لینا چاہتا ہے وہ اپنا سیکھا ہوا علم لوگوں کو سکھائے۔
    6۔ چھٹی بات یہ ہے کہ جو شخص حج سے عاجز آنے کے باوجود اس کی فضیلت چاہتا ہے وہ جمعہ کی حاضری کا پابندی سے اہتمام و التزام رکھے۔
    7۔ ساتویں بات یہ کہ جو عبادت گزاروں کا درجہ حاصل کرنا چاہتا ہے وہ شخص لوگوں کی باہم مصالحت کرائے اور ان میں عداوت اور بغض پیدا نہ کرے۔
    8۔ آٹھویں بات یہ کہ جوشخص قطب اورابدال کا درجہ حاصل کرنا چاہتا ہے وہ اپنے سینے پر ہاتھ رکھے اور اپنے بھائی کے لئے وہی پسند کرے جو اپنے لئے پسند کرتا ہے۔
     
  2. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

  3. Good sharing
     
  4. naponnamja

    naponnamja Superior Member

  5. Asad khan786

    Asad khan786 Well Wishir

    اپ نے بہت ہی اچھی شیرنگ کی ہے اپ کی مذید شیرنگ کا انتظار رے گا اپنی کشش جاری رکھے
     
  6. Jazak ALLAH Khair
     
  7. ~Asad~

    ~Asad~ Management

    عمدہ شرنگ شکریہ
     

Share This Page