1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice
  3. آئی ٹی استاد عید آفر
    Dismiss Notice

ارشاد باری تعالیٰ ہے :


آئی ٹی استاد کی ںئی ایپ ڈاونلوڈ کریں اور آئی ٹی استاد ٹیلی نار اور ذونگ نیٹ ورک پر فری استمال کریں

itustad

Discussion in 'Quran e Kareem' started by نمرہ, Aug 27, 2014.

Quran e Kareem"/>Aug 27, 2014"/>

Share This Page

  1. نمرہ
    Offline

    نمرہ Management
    • 38/49

    ٭ " بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور ایمان والے اور ایمان والیاں اور فرمانبردار اور فرمانبرداریں اور سچے اور سچیاں اور صبر والے اور صبر والیاں اور عاجزی کرنے والے اور عاجزی کرنے والیاں اور خیرات کرنے والے اور خیرات کرنے والیاں اور روزے والے اور روزے والیاں اور اپنی پارسائی نگاہ رکھنے والے اور نگاہ رکھنے والیاں اور اللہ کو بہت یاد کرنے والے اور یاد کرنے والیاں ان سب کے لیے اس نے بخشش اور بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے-"
    (سورة الأحزاب، آیت:35)

    اس آیۂ مبارکہ میں دس مراتب بیان فرمائے گئے:

    ٭ پہلا مرتنہ اسلام هے جو خدا و رسول کی فرمانبرداری هے-
    ٭ دوسرا مرتبہ ایمان کہ وہ اعتقادِ صحیح(درست عقیدہ) اور ظاہر و باطن کا موافق هونا هے-
    ٭ تیسرا مرتبہ قُنوت یعنی طاعت(بندگی،عبادت،فرمانبرداری) هے-
    ٭ چوتها مرتبہ کہ وہ صدق(سچائی) نیات و صدق اقوال و افعال هے -
    ٭ پانچواں مرتبہ صبر هے، طاعتوں کی پابندی کرنا اور ممنوعات سے احتراز(پرہیز) رکهنا، خواہ نفس پر کتنا ہی شاق(دشوار) اور گراں(ناگوار) هو رضائے الہی کے لیے اختیار کیا جائے-
    ٭ چهٹا مرتبہ خشوع(عاجزی،گڑگڑانا) هے، جو طاعتوں اور عبادتوں میں قلوب و جوارح(اعضاء) کے ساتھ متواضع هونا هے -
    ٭ ساتواں مرتبہ صدقہ هے، جو الله تعالی کے عطا کئے هوئے مال میں سے اس کی راہ میں بطریق فرض(لازمی) و نفل(اپنی خوشی سے) دینا هے-
    ٭ آٹهواں مرتبہ صوم(روزہ) هے، یہ بهی بطریق فرض(رمضان کے) و نفل(جیسےایّام بیض،شعبان،رجب،شوال،محرم،پیر،جمعرات وغیرہ کے روزے) دونوں شامل هے-
    ٭ نواں مرتبہ عفت(عصمت،آبرو،عزت) کا هے کہ اپنی پارسائی (پاکی،پرہیزگاری) کو محفوظ رکهے اور جو حلال نہیں هے اس سے بچے-
    ٭ دسواں مرتبہ کثرتِ ذکر کا هے، ذکر میں تسبیح، تحمید، تہلیل، تکبیر، قرآت، علمِ دین کا پڑهنا، پڑهانا، نماز، وعظ، نصیحت، میلاد شریف، نعت شریف پڑهنا سب داخل هیں-
     
  2. PRINCE SHAAN
    Online

    PRINCE SHAAN Guest

  3. waqas mughal
    Online

    waqas mughal Guest

    Jazakallah
     
  4. UmerAmer
    Offline

    UmerAmer Management
    • 38/49

    JazakAllah
     
  5. Asad khan786
    Offline

    Asad khan786 Well Wishir
    • 16/16

    Umda bot achy zabardast
     
  6. ~Asad~
    Offline

    ~Asad~ Management
    • 36/49

    عمدہ بہت پیاری شرنگ اپ کا بہت بہت شکریہ
     

Share This Page