1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

مُحبتِ الہٰی کا دعویٰ

Discussion in 'Quran e Kareem' started by نمرہ, Aug 27, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Management

    مُحبتِ الہٰی کا دعویٰ سيّد عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اتباع و فرمانبرداری کے بغير قابلِ قبول نہيں-

    "اے محبوب تم فرما دو کہ لوگو اگر تم اللہ کو دوست رکھتے ھو تو ميرے فرمانبردار ھو جاؤ اللہ تمھيں دوست رکھے گا(64) اور تمھارے گناہ بخش دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ھے- تم فرما دو کہ حکم مانو اللہ اور رسول کا"(65)

    (64)اس آيت سے معلوم ھوا کہ اللہ کی محبت کا دعویٰ جب ہی سچا ھو سکتا ھے جب آدمی سيّد عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مُتّبِع(پيچھے چلنے والا) ھو اور حضور کی اطاعت اختيار کرے شانِ نزول حضرت ابنِ عباس رضی اﷲ عنہما سے مروی ھے کہ رسولِ کريم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قريش کے پاس ٹھہرے جنہوں نے خانہ کعبہ ميں بُت نصب کۓ ھوۓ تھے اور انہيں سجا سجا کر ان کو سجدہ کر رھے تھے حضور نے فرمايا اے گروہ قريش خدا کی قسم تم اپنے آباء حضرت ابراہيم اور حضرت اسمٰعيل کے دين کے خلاف ھو گۓ قريش نے کہا کہ ہم ان بُتوں کو اللہ کی محبت ميں پوجتے ھيں تاکہ يہ ہميں اللہ سے قريب کريں اسپر يہ آيتِ کريمہ نازل ھوئی اور بتايا گيا کہ محبتِ الہٰی کا دعویٰ سيد عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اتباع و فرمانبرداری کے بغير قابلِ قبول نہيں جو اس دعوے کا ثبوت دينا چاہے حضور کی غلامی کرے اور حضور نے بت پرستی کو منع فرمايا تو بت پرستی کرنے والا حضور کا نافرمان اور محبتِ الہٰی کے دعوے ميں جھوٹا ھے- (65) يہی اللہ کی محبت کی نشانی ھے اور اللہ تعالی کی اطاعت, بغير اطاعتِ رسول نہيں ھوسکتی بخاری و مسلم کی حديث ميں ھے کہ جس نے ميری نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی

    (سورۂ آلِ عمران، آيت نمبر31،،32)
    ترجمہ قرآن کنزالايمان، تفسيرخزائن العرفان
     
  2. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

  3. Very nice sharing
     
  4. جزک اللہ۔۔​
     
  5. Asad khan786

    Asad khan786 Well Wishir

    Umda bot achy zabardast
     
  6. ~Asad~

    ~Asad~ Management

    عمدہ بہت پیاری شرنگ اپ کا بہت بہت شکریہ
     

Share This Page