1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

زندگی کی کهیتی

Discussion in 'Hadess Mubarak' started by نمرہ, Sep 2, 2014.

Tags:
  1. نمرہ

    نمرہ Management

    محمد بن اسحاق ( 151-85 هہ ) کہتے ہیں کہ قریش نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے 40 سال پہلے کعبہ کے اندر ایک پتهر پایا تها -اس پر یہ الفاظ لکهے هوئے تهے:
    جو شخص نیکی بوئے گا وه قابل رشک فصل کاٹے گا-اور جو شخص برائی بوئے گا وه شرمندگی کی فصل کاٹے گا-تم برائی کرو گے اور اچها بدلہ پاو گے، ہاں ایسا نہیں هو سکتا، جس طرح ببول کے پیڑ سے انگور توڑے نہیں جا سکتے-
    ( سیره ابن ہشام،الجزء الاول، صفحہ 213 )

    گمان غالب ہے کہ یہ کسی پیغمبرانہ کلام کا حصہ ہے جس کو عرب کے کسی صالح مرد نے ایک پتهر پر عربی زبان میں لکها اور اس کو کعبہ کے اندر محفوظ کر دیا-

    ان الفاظ میں جو بات کہی گئ ہے، وه ایک ابدی حقیقت ہے-وه تمام پیغمبروں کی بات ہے-وه قدیم انسان کے لیے بهی تهی ، وه آج کے انسان کے لیے بهی ہے-اور قیامت تک پیدا هونے والے تمام انسانوں کے لیے اس کی سچائی باقی رہے گی-

    نباتات کی دنیا میں اللہ تعالی کا یہ ناقابل تغیر قانون نافذ ہے کہ پهول کی کهیتی سے پهول اگتا ہے اور کانٹے کی کهیتی سے کانٹا-اس ابدی قانون میں کوئی تبدیلی کسی انسان کے لئے ممکن نہیں-اللہ تعالی نے اس انتہائی ظاہر اور معلوم قانون کے ذریعہ انسان کو ایک سنگین نوعیت کا عملی سبق دیا ہے-وه یہ کہ نباتات کے لیے جو قانون ہے، وہی قانون انسان کے لیے ہے-جو شخص بهلائی کی فصل بوئے گا، وه لازما بهلائی کی فصل کاٹے گا-اسی طرح جو شخص برائی کی فصل بوئے گا،وه لازما برائی کی فصل کاٹے گا-

    انسان کو چاہئے کہ اس معاملہ میں وه آخری حد تک چوکنا رہے-جو آدمی ایسا نہیں کرے گا، وه ابدی طور پر حسرت اور ندامت کی آگ میں جلتا رہے گا، اور کوئی نہ هو گا جو اس کو اس برے انجام سے بچا سکے-
     
  2. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

    [​IMG]
    Nice sharing​
     
  3. Jazak Allah Kair
     
  4. Ali baba

    Ali baba Well Wishir

    Jazakallah
     
  5. Asad khan786

    Asad khan786 Well Wishir

    اپ نے بہت ہی اچھی شیرنگ کی ہے اپ کی مذید شیرنگ کا انتظار رے گا اپنی کشش جاری رکھے
     
  6. Jazak ALLA Khair
     
  7. ~Asad~

    ~Asad~ Management

    عمدہ شرنگ شکریہ
     

Share This Page