1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

دنیا میں کوئی شے

Discussion in 'Urdu Iqtebaas' started by نمرہ, Sep 4, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Management

    دنیا میں کوئی شے نعمت نہیں ھے جب تک کہ نعمتِ ھدایت نہ ھو۔
    اگر صحت اچّھی ھے اور ھدایت نہیں ھے تو بدمعاشیاں کریں گے۔ آپ کو معلوم ھے کہ صحت اچّھی ھے تو کہاں جا کر کپھے گی اگر ھدایت نہیں ھے؟
    اگر دولت ھے ھدایت نہیں ھے، کیا کریں گے؟ گُلچرّے اُڑائیں گے، عیّاشیاں کریں گے۔ لوگوں پر اپنی دولت کا رعب گھانٹیں گے۔
    اولاد ھے ھدایت نہیں ھے تو یہ اولاد سوھانِ روح بھی بن جائے گی کہیں آپ کے لئے۔
    کوئی شے نعمت نہیں ھے جب تک کہ نعمتِ ھدایت نہ ھو۔ اور ھدایت ھمیں ملی حضرت محمّد صلّی اللہ علیہِ و آلہِ وسلّم کے ذریعے سے۔ تو آپ ﷺ سے بڑھ کر محبوب کون ھوگا؟
    حضور ﷺ ایک دفعہ حضرت عمر ؓ سے پوچھتے ھیں، ’’عمر، تمہیں مجھ سے کتنی محبّت ھے؟’’
    اندازہ کیجئے کس قدر اپنائیت کسی سے ھوتی ھے تب یہ سوال پوچھا ھوتا ھے۔
    عرض کیا، ’’حضور ﷺ، آپ مجھے دنیا کے ھر انسان سے زیادہ محبوب ھیں’’
    فرمایا،’’ اور اپنی جان سے؟’’
    ذرا سا توقّف کیا، دل میں جھانکا، ’’ ھاں حضور ﷺ، اب میں یہ بھی کہتا ھوں کہ میری جان سے زیادہ عزیز ھیں مجھے۔’’
    آپ ﷺ نے فرمایا، ’’الآن عمر، اب پہنچے ھو جو مقام درکار ھے،
    جو مطلوب ھے۔’’
    تو محبّت اِس درجے کی، اطاعت اِس درجے کی۔
    اگر نہیں ھے تو ایمان نہیں ھے، ھاں قانونی ایمان ھے۔
    آپ مسلمان ھیں، اللہ کا شکر ھے، بہت بڑا فضل ھے۔
    (مرحوم ڈاکٹر اسرار احمد)
     

Share This Page