1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

اور جب ایمان والوں سے

Discussion in 'Quran e Kareem' started by نمرہ, Sep 6, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Management

    اور جب ایمان والوں سے ملتے ھیں تو کہتے ھیں کہ ھم بھی ایماندار ھیں اور جب اپنے بڑوں کے پاس جاتے ھیں تو کہتے ھیں کہ ھم تو تمہارے ساتھ ھیں. ھم تو صرف اُن سے مذاق کرتے ھیں.
    اللہ تعالی' بھی اُن سے مذاق کرتا ھے اور اُنہیں اُن کی سرکشی اور بہکاوے میں اور بڑھا دیتا ھے.
    سورہ بقرہ, آیت 14 اور 15.
    فریب زدہ لوگ: مطلب یہ ھے کہ یہ بدباطن مسلمانوں کے پاس آ کر اپنی ایمان دوستی اور خیر خواھی ظاھر کر کے اُنہیں دھوکے میں ڈالنا چاھتے ھیں تاکہ مال و جان کا بچاؤ بھی ھو جائے اور بھلائی اور غنیمت کے مال میں حصّہ بھی قائم ھو جائے. اور جب اپنے ھم مشربوں میں ھوتے ھیں تو انہی کی سی کہنے لگتے ھیں.
    حضرت ابنِ عبّاس (رض) اور ابن مسعود (رض) کا قول ھے کہ یہ شیاطین اور اِن کے امیر, امراء اور سردار کافر تھے اور اِن کے ھم عقیدہ لوگ بھی. شیاطینِ یہود بھی اِنہیں پیغمبری کے جُھٹلانے اور قرآن کی تکذیب کرنے کا مشورہ دیا کرتے تھے.
    حدیث میں ھے کہ "ھم جنوں اور انسانوں کے شیطانوں سے اللہ کی پناہ مانگتے ھیں."
    حضرت ابوذر غفّاری (رض) نے پوچھا, "یا رسول اللہﷺ, کیا انسان کے شیطان بھی ھیں؟"
    آپﷺ نے فرمایا, "ھاں جب یہ منافق مسلمانوں سے ملتے ھیں تو کہتے ھیں, ھم تمہارے ساتھ ھیں. یعنی جیسے تم ھو ویسے ھی ھم ھیں اور اپنوں سے کہتے ھیں کہ ھم تو اُن سی ھنسی کھیل کرتے ھیں.
    اللہ تعالی' اُن کو جواب دیتے ھوئے اُن کے اِس مکروہ فعل کے بارے میں فرماتا ھے کہ اللہ بھی اُن سے ٹھٹھا کرے گا اور اُنہیں اُن کی سرکشی میں بہکنے دے گا.
    فرمانِ الہی ھے کہ کافر ھماری ڈھیل کو اپنے حق میں بہتر نہ جانیں. اِس تاخیر میں وہ اپنی بدکرداریوں میں اور بڑھ جاتے ھیں. پس قرآن میں جہاں استہزا, مذاق اور دھوکہ کے الفاظ آئے ھیں, وھاں یہی مراد ھے.
    (تفسیر ابنِ کثیر)
     
  2. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

    اشتراک کرنے کا شکریہ​
     
  3. Nice sharing
     
  4. Walikum As Salam
    Bhut Hi Achi Sharing Ki Hai Asi Sharing Jari Rakhein Shukriya (;)
     
  5. Nice sharing
     
  6. Asad khan786

    Asad khan786 Well Wishir

    Umda bot achy zabardast
     

Share This Page