1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

آزادی کا غلط استعمال

Discussion in 'Quran e Kareem' started by نمرہ, Sep 17, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Management


    آزادی کا غلط استعمال
    قرآن کی ایک آیت یہ ہے : یعنی خشکی اور تری میں فساد پهیل گیا لوگوں کے اپنے ہاتهوں کی کمائی کے سبب سے ، تاکہ اللہ مزا چکهائے ان کے بعض اعمال کا ، شاید کہ وه باز آئیں -( 30:41)
    دنیا میں جو فساد یا کرپشن پایا جاتا ہے ، وه تخلیق کا حصہ نہیں ہے ، بلکہ وه انسان کی آزادی کے غلط استعمال کا حصہ ہے - موجوده زمانے میں فضائی آلودگی اور آبی آلودگی کا مسئلہ اپنی آخری حد تک بڑهہ گیا ہے - یہ آلودگی تخلیق کے آغاز میں موجود نہ تهی ، حتی کہ جدید صنعتی انقلاب سے پہلے وه بہت کم پائی جاتی تهی - مگر جدید صنعتی انقلاب کے بعد آلودگی کا مسئلہ انتہائی خطرناک حد تک بڑهہ گیا ہے -
    تاکہ اللہ ان کو مزا چکهائے ان کے بعض اعمال کا ، شاید کہ وه باز آ جائیں----------اس کا مطلب یہ ہے کہ انسانی فساد کی صورت میں جو مسئلہ اس دنیا میں پیش آتا ہے ، اس کی حیثیت ایک شاک ٹریٹمنٹ کی ہے - وه اس لیے ہے تاکہ انسان سوچے ، تاکہ انسان مصنوعات خداوندی اور مصنوعات انسانی کا تقابل کر کے یہ دریافت کرے کہ اللہ کی قدرت کتنی زیاده ہے اور اس کے مقابلے میں انسان کا عجز کتنا زیاده بڑها هوا ہے - اللہ کی مصنوعات میں کہیں کوئی نقص (67:3) نہیں ، جب کہ انسان کی مصنوعات نقائص سے بهری هوئی ہیں -
    یہ دریافت ایمان باللہ کا دروازه ہے - آدمی جتنا زیاده اس حقیقت کو دریافت کرے گا ، اتنا ہی زیاده وه اللہ کی معرفت حاصل کرے گا - عجز انسانی کی دریافت معرفت الہی کی دریافت کا آغاز ہے - جو انسان عجز کی دریافت سے محروم رہے ، وه معرفت الہی کی دریافت سے بهی محروم رہے گا - عجز کے سوا کوئی دروازه نہیں جس کے ذریعے آدمی معرفت کی دنیا میں داخل هو سکے -​
     
  2. Nice sharing
     
  3. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

    بہت ہی عمدہ اشتراک کیا ہے۔شکریہ​
     
  4. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    JazakAllah
     
  5. Jazak Allah Kair
     
  6. Asad khan786

    Asad khan786 Well Wishir

    Umda bot achy zabardast
     

Share This Page