1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice

پس کتنی ہی بستیاں ہیں

Discussion in 'Quran e Kareem' started by نمرہ, Sep 24, 2014.

Share This Page

  1. نمرہ
    Offline

    نمرہ Management
    • 38/49


    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

    پس کتنی ہی بستیاں ہیں جن کو ہم نے ہلاک کر دیا اور وه ظالم تهیں - پس اب وه اپنی چهتوں پر الٹی پڑی ہیں اور کتنے ہی بیکار کنوئیں اور کتنے پختہ محل جو ویران پڑے هوئے ہیں - کیا یہ لوگ زمین مین چلے پهرے نہیں کہ ان کے دل ایسے هو جاتے کہ وه ان سے سمجهتے یا ان کے کان ایسے هو جاتے کہ وه ان سے سنتے - کیونکہ آنکهیں اندهی نہیں هوتیں بلکہ وه دل اندهے هو جاتے ہیں جو سینوں میں ہیں -

    ( الحج 46-45 )

    --------------------------------------------------

    خدا کے نزدیک دیکهنے والے وه لوگ ہیں جو عبرت اور نصیحت کی نظر سے چیزوں کو دیکهیں - جن لوگوں کا حال یہ هو کہ وه واقعات کو دیکهیں مگر اس سے نصیحت نہ لے سکیں وه خدا کے نظر میں اندهے ہیں - ان کا دیکهنا جانوروں کا دیکهنا ہے نہ کہ انسان کا دیکهنا -

    خدا نے زمین پر نصیحت کے بے شمار سامان پهیلا دئے ہیں - انهیں میں سے ایک وه قدیم یادگاریں ہیں جو پچهلی قوموں نے دنیا میں چهوڑی ہیں - یہ قومیں کبهی عظمت و اقتدار کا مقام حاصل کئے هوئے تهیں - مگر آج ان کا نشان ٹوٹے هوئے کهنڈروں کے سوا اور کچهہ نہیں -

    یہ واقعہ ہر انسان کو اس کا انجام یاد دلا رہا ہے مگر جب لوگ دل والی آنکهہ کهو دیں تو سر کی آنکهہ انهیں کوئی بهی بامعنی چیز نہیں دکهاتی -​
     
  2. UmerAmer
    Offline

    UmerAmer Moderator
    • 38/49

  3. PRINCE SHAAN
    Online

    PRINCE SHAAN Guest

  4. Asad khan786
    Offline

    Asad khan786 Well Wishir
    • 16/16

    Umda bot achy zabardast
     

Share This Page