1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

الائچی کے انسانی صحت کےلئے حیرت انگیز فوا&#157

Discussion in 'Health & Diet' started by نمرہ, Oct 26, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Management

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!


    سبز الائچی بھارتی سمیت ایشائی ممالک میں گھروں میں استعمال ہونے والا ایک عام مصالحہ ہے جو نہ صرف قدرتی طور تازگی بخشتا ہے بلکہ اس کے بے شمار فوائد بھی ہیں جن میں سے چند ایک فوائد بیان کئے جا رہے ہیں۔
    نظام انہضام میں بہتری: سبز الائچی قدرتی طور پر ایک منٹ کا درجہ رکھنے کے ساتھ ساتھ نظام انہضام کو بہتر بناتی ہے۔ الائچی کا استعمال آنتوں کی سوزش میں انتہائی مفید ہے جبکہ سینے کی جلن، متلی کی صورت میں بھی یہ آکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔ الائچی قدرتی طور پر تیزابیت سے لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان خصوصیات کے علاوہ سبز الائچی صدیوں سے نظام انہضام کی بہتری کیلئے پیدا ہونیوالی روایتی ادویات میں استعمال کی جا رہی ہے۔ نظام انہضام میں خرابی کی صورت میں دو سے تین سبز الائچی کے دانے‘ ادراک کا چھوٹا سا ٹکرا اور دھنیا اچھی طرح پیس کر گرم پانی کیساتھ استعمال کیا جائے۔ بد ہضمی کی صورت میں الائچی کے چند دانے سبز چائے میں شامل کر کے استعمال کرنے سے بدہضمی دور ہوتی ہے۔
    سانس میں بدبو: سانس اور منہ کی بد بو ختم کرنے کیلئے تمام ادویات استعمال کر کے مایوس ہونے والوں کیلئے خوشخبری ہے کہ سبز الائچی اور جراثیم کش مسالہ استعمال کرنے سے نہ صرف سانسوں کی بد بو نہ صرف ختم ہو جائے گی بلکہ سانسیں خوشگوار ہو جائیں گی۔ اس کے استعمال کا طریقہ کار نہایت آسان ہے کہ کھانے کے بعد چند دانے سبز الائچی کے چبا لئے جائیں یا صبح چائے میں الائچی ڈال کر استعمال کی جائے۔
    تیزابیت: تیزابیت سے چھٹکارا کیلئے بھی سبز الائچی نہایت مفید ہے۔ اگر آپ بھوک نہ لگنے، تیزابیت، متلی کی شکایات میں مبتلا ہیں تو سبز الائچی ان تمام امراض سے نجات دلانے میں آپ کی مدد کرے گی۔ الائچی کا تیل استعمال کرنے سے بھوک نہ لگنے، متلی اور تیزابیت کی شکایات دور ہو جاتی ہیں۔
    نظام تنفس کی بیماریاں: سبز الائچی دمہ، سردی اور کھانسی کے مسائل میں بھی آزمودہ دا کا درجہ رکھتی ہے۔ روایتی ادویات میں بلغم کے اخراج، سینے کی جلدن اور نظام تنفس کے مسائل سے نمٹنے کیلئے سبز الائچی کا استعمال عرصہ دراز سے جاری ہے۔ سردی، کھانسی اور بلغم کی شکایات کی صورت میں ایک برتن میں پانی گرم کر کے اس میں سبز الائچی ڈال کر اس کی بھاپ لیں اور اگر ممکن ہو تو برتن میں تھوڑا سا الائچی کا تیل ڈال لیں یہ طریقہ کار آپ کو فوری طور پر آرام دے گا۔
    بلڈ پریشر اور دل کے امراض: سبز الائچی میں موجود پوٹاشیم، کیلشیم اور میگنیشیم دوران خون کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ دل کے امراض میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ روز مرہ کے کھانوں میں الائچی شامل کرنا دل کی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے جبکہ چائے اور الائچی کا استعمال بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں معاون ہے۔
    خون کی کمی: اس کے علاوہ سبز الائچی خون کی کمی سے نمٹنے میں بھی معاون ہے اس میں موجود تانبے، لوہے، ربوفلیون، وٹامن سی اور دیگر وٹامنز خون کے سرخ خلیات کی پیداوار بڑھاتا ہے۔ گرم دودھ کے ایک گلاس میں ایک چٹکی الائچی پاﺅڈر اور ہلدی شامل کر کے استعمال کرنے سے خون کی کمی دور کی جا سکتی ہے۔
    زہریلے مادوں کےخلاف قوت مدافعت: الائچی معدنی مینگنیج کا ایک بڑا حصہ موجود ہوتا ہے جو جسم میں موجود زہریلے مادوں سے لڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ الائچی میں موجود قومی ٹانک جنسی قوت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔​
     
  2. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Bohat Khoob
     
  3. Bohat maloomati sharing ki hai aap ne. Shukriya
     

Share This Page