1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

کیا ناشتہ کرنا واقعی انسانی صحت کےلئے انت&#172

Discussion in 'Health & Diet' started by نمرہ, Oct 26, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Management

    کیا ناشتہ کرنا واقعی انسانی صحت کےلئے انتہائی اہم ہے ؟سائنسدانوں نے حیرت انگیز دعوی کر دیا

    یہ بات تو ہر کوئی جانتا ہے کہ دن کا اہم ترین کھانا ناشتہ ہی ہے کیونکہ اگر آپ دن کا آغاز بھرپور غذا کے ساتھ کریں گے تو سارا دن چاق و چوبند اور توانا رہیں گے۔ یہ بات ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں اور ہمارے بزرگ بھی، لیکن برطانیہ کی یونیورسٹی آف باتھ کے سائنسدانوں نے ہمارے بزرگوں اور ساری دنیا کے ڈاکٹروں کی بات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ یہ تحقیق جیمز بیٹ اور ان کے ساتھیوں نے کی جس میں معلوم ہوا کہ ناشتہ نہ کرنے سے غذائی لحاظ سے ہوا کہ ناشتہ نہ کرنے سے غذائی لحاظ سے کوئی خاص نقصان نہیں ہوتا اور یہ بات بھی درست نہیں ہے کہ ناشتہ کرنے سے آپ باقی کھانے ضرورت سے زیادہ نہیں کھاتے اور لہٰذا وزن نہیں بڑھتا۔
    عام تاثر یہی پایا جاتا ہے کہ جو لوگ ناشتہ نہیں کرتے وہ بعد میں شدید بھوک کی وجہ سے زیادہ کھانا کھاجاتے ہیں اور یوں ان کا وزن بڑھنا شروع ہوجاتا ہے۔ یہ بات بھی درست ثابت نہیں ہوسکی کے ناشتہ آپ کے جسم کے نظام کو فعال کردیتا ہے اور خصوصاً نظام انہضام کو فعال کرکے توانائی کی فراہمی کو آسان بناتا ہے۔
    تجربات سے معلوم ہوا کہ دن 11 بجے تک 700 حراروں پر مشتمل غذا کھانے والوں اور کچھ بھی نہ کھانے والوں کو جسمانی نظام کی فعالیت میں کوئی نمایاں فرق نہیں ہوتا۔ بلکہ اس تحقیق کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ ناشتہ نہ کرنے والوں کی دن بھر کی مجموعی خوراک ناشتہ کرنے والوں کی نسبت کم ہوتی ہے۔
    تاہم سائنسدانوں نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ باقاعدگی سے ناشتہ کرنے والوں کی صحت زیادہ اچھی ہوتی ہے اور وہ زیادہ سرگرم اور چاق و چوبند ہوتے ہیں مگر جیمز بیٹ کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ ناشتہ باقاعدگی سے کرنے والوں کی غذا مجموعی طور پر زیادہ اچھی اور صحت بخش ہوتی ہے اور ان کا طرز زندگی بھی زیادہ فعال ہوتا ہے اور وہ ورزش کرنے میں بھی آگے ہوتے ہیں اس لئے مجموعی طور پر ان کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

     
  2. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Bohat Khoob
     
  3. Bohat maloomati sharing ki hai aap ne. Shukriya
     
  4. Ali Raza G

    Ali Raza G Regular Member

    Very Nice Sharing
    Keep It Up

     

Share This Page