1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice
  3. آئی ٹی استاد عید آفر
    Dismiss Notice

یہ واقعی سچ ہے


آئی ٹی استاد کی ںئی ایپ ڈاونلوڈ کریں اور آئی ٹی استاد ٹیلی نار اور ذونگ نیٹ ورک پر فری استمال کریں

itustad

Discussion in 'Urdu Iqtebaas' started by نمرہ, Oct 27, 2014.

Urdu Iqtebaas"/>Oct 27, 2014"/>

Share This Page

  1. نمرہ
    Offline

    نمرہ Management
    • 38/49


    بابا کیا یہ واقعی سچ ہے کہ وقت کے ساتھ سب کچھ بدل جاتا ہے؟
    لوگ بھی۔۔
    رشتے بھی۔۔
    احساس بھی۔۔
    اور کبھی کبھی ہم بھی؟؟

    شاہ بابا تھوڑی دیر خاموش رہے اور پھر کہنے لگے یہ تیرا سوال تو نہیں ہو سکتا خیر جس کا بھی ہے سوال تو ٹھیک ہی پوچھا۔ "وقت یا "زمانہ" بہت عجیب سی چیز ہے خوامخواہ بدنام۔۔۔
    جہانگیر پُتر وقت کے ساتھ کچھ بھی نہیں بدلتا ہے نہ لوگ بدلتے ہیں، نہ رشتے، نہ احساس اور نہ ہم۔۔۔۔ ہم لوگ جو ہوتے ہیں نا بڑے ہی بہانے باز ہوتے ہیں پتر وقت نہیں ہماری خواہشات اور نفس کی شیطانیوں سے سب بدلتا ہے۔ دیکھ جب تُو چھوٹا تھا تو کس طرح آئس کریم والے کا انتظار کرتا تھا جب تھوڑا بڑا ہوا تو آئس کریم والا تجھے یا بھی نہیں رہا کیونکہ تیری خواہش بڑی ہو گئی تھی سو تیری غرض بھی بدل گئ۔ پہلے وہ آئس کریم بیچنے والا تیرے لیے ضروری تھا پر جب اس کی غرض سے تیری خواہش نے خود کو نجات دلائی تو وہ شخص بھی اپنی اہمیت کھو گیا اور تو پتنگوں میں مصروف ہو گیا۔ تیری خواہش پتنگ اور غرض پتنگ والے سے جُڑ گئی۔ رشتے اور احساس بھی اگر وقت کے ساتھ بدلتے تو آج اپنے ماں باپ کو کس رشتے کا نام دیتا؟؟ آج تیئس سال بعد بھی تُو اپنی ماں کو ماں اور باپ کو باپ ہی کہتا ہے۔ اپنے بھائیوں کا بھی وہی رشتہ رکھا تُو نے۔ ہاں دوست ضرور بدلے اس میں بھی وقت نہیں تُو ہی غلط تھا۔ تیری غرضیں جن سے جُڑتی گئیں وہ دوست ہوتے گئے اور جن سے ختم ہوتی گئیں وہ تیرے دماغ میں گُم ہوتے گئے۔
    بدلاؤ تب ہی اچھا ہے جب وجہ اپنی اصلاح ہو نا کہ خواہشات۔ "خواہشات سے جب انسان بدلنے لگے تو پتر ایسے گرگٹ قسم کے لوگ کسی کے سچے سجن نہیں ہو سکتے۔ بچپنے میں تو یہ چیزیں معصومیت کے زمرے میں آتی ہیں پر جوانی میں یہی بات منافقت سمجھی جاتی ہے۔ وقت کا نہیں انسان کا اپنا کیا دھرا ہوتا ہے سب۔ انسان سے رنگ بدلنے والے گرگٹ کا سفر خالصہماری اپنی وجہ سے ہوتا ہے چاہے لاکھ بہانے تراشیں۔"
    ملک جہانگیر اقبال کی کتاب "پیچدہ تخلیق" سے اقتباس​
     
  2. UmerAmer
    Offline

    UmerAmer Management
    • 38/49

    Bohat Khoob
    Share karne ke liye shukriya
     
  3. PRINCE SHAAN
    Online

    PRINCE SHAAN Guest

    BOHAT KHOOB...ACHI SHARING HAI
    [​IMG]

     
  4. نگار
    Offline

    نگار Cruise Member
    • 36/49

    اس خوبصورت شیئرنگ کے لیے آپکا بہت بہت شکریہ
     

Share This Page