1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

سلامتی ہو اس پر

Discussion in 'Urdu Iqtebaas' started by نمرہ, Oct 27, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Supper Moderator

    "سلامتی ہو اس پر جس کی نظریں یہ نورانی حرف دیکھتی ہیں- جن کی زبان انہیں ادا کرتی ہے- اس کو ہاتھ میں تھامنا- یقین کرنا معمولی بات نہیں بہت بڑی ذمہ داری ہے- قرآن کیا ہے نور محمد؟" - وہ جیسے کہیں اور پہنچ کر گفتگو کیا کرتے-

    "میاں صاحب- بس سب کچھ یہی ہے میاں صاحب- سارا سچ- ساری حقیقت"- وہ بولا

    "خدا مہربان رہے تجھ پر اور تجھے نیکی کی توفیق عطا ہو"- وہ خوش ہو گئے-

    "تو سکول نہیں پڑھا نور محمد مگر تجھے اس کی سمجھ ہے- اور جسے اس کی سمجھ ہے وہ سب سے زیادہ پڑھا لکھا ہے"- نور محمد نے خوش ہو کر ان کے ہاتھ تھام لئے-

    "آپ خدا کے نیک بندے ہو میاں صاحب- آپ کی دعا اس کے قریب ہے- ہمارے لئے دعا کرو-"

    میاں صاحب کا وجود لرز گیا- "یوں نہ کہو نور محمد-اس کے فیصلوں کی کسی کو کیا خبر- وہ بادشاہ ہے- اس قدر زبردست ہے کہ ہماری بہتری اسی میں ہے کہ اس لا شریک کو ہرآن اپنا معبود سمجھ کر کوئی عمل کرتے رہیں- یقین کی انتہا سے اسے محسوس کریں-

    رفعت سراج کے ناول "شاہکار" سے اقتباس
     
  2. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Bohat Khoob
    Share karne ke liye shukriya
     
  3. نگار

    نگار ITU Lover

    اس خوبصورت شیئرنگ کے لیے آپکا بہت بہت شکریہ
     

Share This Page