1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

دنیا کی ریکارڈ شکن عمارات کے اعزازات

Discussion in 'General Knowledge' started by نمرہ, Oct 28, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Management

    دنیا میں آئے روز نت نئے ریکارڈز بنتے رہتے ہیں تاہم کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جنھیں پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ایسی ہی چند ریکارڈ شکن عمارات کی فہرست ایک ادارے نے مرتب کی ہے۔ یہ فہرست آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں
    [​IMG]دنیا کا سب بلند کلاک ٹاور، بلند ترین ہوٹل، دنیا کی سب سے بڑی گھڑی اور دنیا میں کسی عمارت کے سب بڑا احاطے کے ریکارڈز مکہ کے ابراج البیت کلاک ٹاور کے نام رہے ہیں۔اس 4 رخی دنیا کے سب سے بڑے کلاک میں وقت کو 16 میل کے فاصلے سے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    [​IMG]
    دنیا کی سب سے بڑی سولر عمارت کا اعزاز چین انٹرنیشنل سولر مائیکرو ہوٹل کے نام ہے۔ جس کو بالکل سورج کی طرح تعمیر بھی کیا گیا ہے۔
    [​IMG]
    دنیا کی زیرزمین سب سے بلند عمارت میکسیکو میں موجود ہے، جسے زمین کے اندر 65 منزلہ تعمیر کیا جارہا ہے۔
    [​IMG]
    دنیا کا سب سے بڑا خیمہ یا ٹینٹ کا اعزاز قازقستان کے دارالحکومت آستانہ کے پاس ہے، جہاں ایک عظیم الجثہ خیمہ شہر کی شان و شوکت بڑھا رہا ہے۔ یہ خیمہ اتنا بڑا ہے کہ اس میں 10 فٹبال اسٹیڈیم سما سکتے ہیں۔
    [​IMG]
    دنیا کا سب سے بڑا عجائب خانہ مصر کے 210 ایکڑ پر پھیلے اہرام کو قرار دیا گیا ہے۔
    [​IMG]
    دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت تو سب کو ہی پتا ہے کہ دبئی کی برج الخلیفہ ہے۔
    [​IMG]
    دنیا کی سب سے بڑی فیکٹری کا اعزاز بوئنگ کے شمالی سیٹل میں واقع کارخانے کو دیا گیا ہے
     
  2. نگار

    نگار Cruise Member

    اضافی معلومات پہنچانے پہ آپ کا بہت بہت شکریہ‎
     
  3. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Bohat Khoob
     

Share This Page