1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

دبئی میں مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر &#17

Discussion in 'News & Views' started by نگار, Oct 28, 2014.

  1. نگار

    نگار Cruise Member

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!


    دبئی میں مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کی ترغیب دینے کےلئے قیمتی انعامات کا اعلان کیا گیا ہے،انتظامیہ یکم نومبر کو پبلک ٹرانسپورٹ ڈے پر چار کلو گرام سونا بطور انعام ان مسافروں میں تقسیم کرے گی جو کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان اقدامات کا مقصد عوام کو اپنی گاڑیوں کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کی جانب راغب کرنا ہے، ان انعامات کا فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔ دبئی کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اہلکار ڈاکٹر یوسف العلی کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد عوام کو اپنی گاڑیوں کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کی جانب راغب کرنا ہے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ دبئی کے لوگوں کے پاس اپنی گاڑیاں ہیں اور صرف 13 فیصد لوگ پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔​
     
  2. نمرہ

    نمرہ Management

    boht achi sharing ki hai shukriya
     
  3. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Bohat Khoob
     
  4. بہتر معلومات کے لئے آپکا شکریہ
     

Share This Page