1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice
  3. Dismiss Notice

چھی صحت کیلئے اخروٹ اور میوہ جات ضروراستع&#160


آئی ٹی استاد کی ںئی ایپ ڈاونلوڈ کریں اور آئی ٹی استاد ٹیلی نار اور ذونگ نیٹ ورک پر فری استمال کریں

itustad

Discussion in 'Health & Diet' started by نمرہ, Oct 30, 2014.

Health & Diet"/>Oct 30, 2014"/>

Share This Page

  1. نمرہ
    Offline

    نمرہ Regular Member
    • 38/49

    Hidden Content:
    یہ لنک دیکھنے کے لیے فورم پر آپ کا اکاونٹ ہونا ضروری ہے اکاونٹ بنانے کے لیے یہاں کلک کریں

    بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اخروٹ اور دیگر میوہ جات میں کیلوریز کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اوریہ موٹاپے کا باعث ہوتے ہیں اسی وجہ سے وہ اخروٹوں کے استعمال سے اجتناب برتتے ہیں جبکہ اس خیال کے برعکس سچائی یہ ہے کہ میوہ جات زود بخت ہلکی پھلکی غذا ہے جسے آپ عموماً کھانوں کے درمیان کھاسکتے ہیں۔ یہ صحت بخش ہے اور اس کے بے شمار فوائد ہیں۔ آئیے میوہ جات کے چند ایک ثمرات پر نظر ڈالتے ہیں۔
    صحت مند دل کے لئے: میوہ جات اور اخروٹ دل کی بیماریوں کے خلاف طاقت سے بھرپور ہوتے ہیں اس لئے کہ یہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں اور دل کو طاقت اور تقویت دیتے ہیں۔ اس میں پائی جانے والی ”آرجین“ خون کی نالیوں میں خون کی ترسیل کے نظام کو بہتر بناتی ہے۔
    تناﺅ کے خاتمے کے لئے: اخروٹ اور میوہ جات میں پائے جانے والے تمام غذائی اجزاءآپ کو تناﺅ اور اضطراب کی کیفیت سے نکالتے ہیں۔ اس میں موجود وٹامن ای، وٹامن بی اور میگنیشیم ذہنی سکون کا سبب بنتا ہے اور اینڈوکرائن غدود کے افعال کو بھی بہتر بناتا ہے۔
    پھپھڑوں کے کینسر کی روک تھام کیلئے:میوہ جات میں پایا جانے والا کیمیائی مادہ ”اینٹی آکسیڈنٹس“ پھیپھڑوں کو طاقتور بناتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق وٹامن ای پھپھڑوں کو کینسر جیسے موذی مرض سے بچانے میں کردار ادا کرتا ہے۔
    طاقت ور دماغ کیلئے: وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انسانی اعضائی استعداد کار اور کارکردگی گھٹی ہے۔ اسی طرح بہت سے لوگ یادداشت کمزوری اور دماغ کے ٹھیک کام نہ کرنے کی شکایت کرتے ہیں اگر ایسے لوگ اپنے دماغ کو ایندھن دینا چاہتے ہیں تاکہ اس کی کارکردگی بڑھے تو انہیں فوراً اپنی غذا میں اخروٹ کو شامل کرلینا چاہیے، اخروٹ اور میوہ جات میں پایا جانے والا وٹامن بی یادداشت کو بہتر بناتا ہے۔
    وزن کو متعدل رکھنے کیلئے: وزن کو متعدل اور کنٹرول رکھنے کیلئے اخروٹ اور میوہ جات کا کام ایک قدرتی ٹانک کا ہے۔ لوگ اگر ایک تھیلا چپس کھانے کی بجائے مٹھی بھر اخروٹ کھالیں تو اس کی افادیت کا اندازہ ہوجائے گا۔ اخروٹوں کے علاوہ مونگ پھلی، بادام، پستہ اور کاجو بھی وزن کے حوالے سے بہت مفید ہیں۔​
     
  2. UmerAmer
    Offline

    UmerAmer Regular Member
    • 38/49

    Bohat Khoob
     
  3. PRINCE SHAAN
    Online

    PRINCE SHAAN Guest

    Bohat maloomati sharing ki hai aap ne. Shukriya
     

Share This Page