1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

دودھ کا زیادہ استعمال بھی خطرناک

Discussion in 'Health & Diet' started by نمرہ, Nov 1, 2014.

  1. نمرہ

    نمرہ Management

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!


    ہمیشہ سے ہی یہ بات آپ نے سنی ہو گی کہ دودھ ایک مکمل غذا ہے اور یہ دانتوں اور ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے لیکن حال ہی میں کی گئی سویڈش تحقیق میں حیران کن حقائق سامنے آئے ہیں جس میں یہ بھی بتایا یا ہے کہ دودھ کا زیادہ استعمال کرنے والے لوگ جوانی میں ہی موت کا شکار ہو گئے جبکہ خواتین کی ہڈیاں کمزور ہو گئیں۔تحقیق کاران نتائج پر حیران ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ آخری نتیجہ نکالنے سے پہلے ضروری ہے کہ اس امر پر مزید تحقیق کی جائے۔ ماہرین نے اس کی وجہ یہ بتائی ہے کہ دودھ میں ایک طرح کی شوگر ڈی گلیکٹوزہوتا ہے اور جانوروں پر تجربات میں یہ بات سامنے آئی ہے یہ عمر بڑھنے کے عمل کو تیز کرتے ہوئے زندگی کا دورانیہ مختصر کردیتا ہے۔سویڈش تحقیقاتی ٹیم نے 61,000خواتین جن کی عمر 39-74کے درمیان تھی کا ڈیٹا لیا اور بیس سال تک اس کا جائزہ لیا جبکہ 45,000مردجن کی عمر 45-79کے درمیان تھی کا ڈیٹا لے کر اسکا گیارہ سال تک کا جائزہ لیا گیا۔ جن لوگوں کا ڈیٹا لیا گیا انہوں نے اپنی زندگی کی تفصیلات بشمول وزن، سگریٹ نوشی، ورزش اور دیگر معلومات بھی فراہم کیں تاکہ تحقیق کو بہتر بنایا جا سکے۔ایک تحقیق کار کا موازنہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ خواتین جو دن میں تین یا اس سے زیادہ دودھ کا گلاس اور وہ خواتین جو ایک گلاس یا اس سے کم دودھ پیتی رہی ہیں میں موت کا شکار ہونے کے امکانات 90فیصد، چوکلے کے فریکچر کا چانس 60فی صد ہے۔اس کا کہنا تھا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ دودھ خواتین کی ہڈیوں کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔​
     
  2. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Bohat Khoob
     
  3. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

  4. Bohat maloomati sharing ki hai aap ne. Shukriya
     

Share This Page